اسپورٹس بورڈ کا ظہرانہ مذاق بن گیا؛ ہاکی ٹیم کے کپتان کی معذرت

کپتان عماد بٹ کی عدم شرکت
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی ہاکی ٹیم کے کپتان عماد بٹ نے ناکافی سفری اخراجات کا حوالہ دیتے ہوئے پاکستان سپورٹس بورڈ (پی ایس بی) کی جانب سے دیئے گئے ظہرانے کی دعوت میں شرکت سے معذرت کرلی۔
یہ بھی پڑھیں: مغلپورہ میں مبینہ تشدد سے بہو کے جاں بحق ہونے کا نوٹس، سخت قانونی کارروائی کا حکم
سفری اخراجات کی ناکافی مقدار
پاکستان سپورٹس بورڈ (پی ایس بی) نے اسلام آباد سفر کیلئے قومی ہاکی ٹیم کے کپتان کو 5 ہزار 600 فراہم کیے، تاہم عماد شکیل نے دعوت کو مسترد کرتے ہوئے جواب دیا کہ اتنے پیسے تو ٹول کی ادائیگی پر لگ جاتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: امیتابھ اور ابھیشیک نے ایک ہی دن ایک ہی عمارت میں 10 اپارٹمنٹس خریدلئے
مدعو کھلاڑیوں کی فہرست
پی ایس بی کی جانب سے قومی ہاکی ٹیم کے محض 6 کھلاڑیوں کو ظہرانے میں مدعو کیا گیا تھا، جن میں سفیان خان، رانا وحید، عبداللہ، منیب الرحمان، اور حنان شاہد شامل تھے۔
یہ بھی پڑھیں: ترقی کے ثمرات اب گاؤں گاؤں پہنچیں گے، 1800دیہات کو ماڈل ویلج بنائیں گے: وزیر اعلیٰ مریم نواز
دیگر کھیلوں کے نمائندگان
اس ظہرانے میں دیگر کھیلوں کے افراد میں جیولن تھرو اولمپئین ارشد ندیم اور کامن ویلتھ گیمز کے گولڈ میڈلسٹ ویٹ لفٹر نوح دستگیر بٹ قابل ذکر ہیں۔
قومی ہاکی ٹیم کی کارکردگی
خیال رہے کہ قومی ہاکی ٹیم نے نیشنز ہاکی کپ کے فائنل کیلئے کوالیفائی کیا، جہاں انہیں نیوزی لینڈ سے شکست کا سامنا کرنا پڑا، تاہم اس ایونٹ میں پاکستان کی مجموعی کارکردگی ناقابل یقین رہی تھی۔