اداکار یاسر نواز کے بھائی انتقال کر گئے
وقار نواز کا انتقال
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان شوبز کے اداکار یاسر نواز کے بھائی وقار نواز انتقال کر گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف کا سعودی عرب کا دورہ مکمل، اسلام آباد روانہ
نماز جنازہ کی تفصیلات
یاسر نواز نے انسٹاگرام سٹوری کے ذریعے یہ خبر دی ہے کہ ان کے بھائی وقار نواز انتقال کر گئے ہیں جن کی نماز جنازہ بعد نمازِ ظہر ادا ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: پاپا، ہمارے کتنے اور ان کے کتنے افراد جان سے گئے: فرقہ وارانہ لڑائی میں گھیرے میں کرم میں حکومت اتھارٹی قائم کرنے میں ناکام کیوں؟
غم کا اظہار
مشہور میزبان و اداکارہ ندا یاسر کے شوہر یاسر نواز نے غم کا اظہار کرتے ہوئے اپنے بھائی کی مغفرت کی دعا کی اور مداحوں سے ان کی مغفرت کی دعا کرنے کی اپیل کی۔
اہل خانہ اور مداح
اداکار نے اپنے چھوٹے بھائی دانش نواز اور ڈاکٹر فراز نواز کو بھی اپنی انسٹا سٹوری پر ٹیگ کیا۔
تاہم ان کی جانب سے بھائی کے انتقال کی وجہ بتانے سے گریز کیا گیا ہے۔ مداح یاسر نواز کے بھائی کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کے گھر والوں کیلئے صبر کی دعا کر رہے ہیں۔









