غزہ میں جھڑپ میں 7 اسرائیلی فوجی ہلاک ہو گئے

غزہ میں جھڑپ سے ہلاکتیں
قاہرہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) غزہ میں جھڑپ کے دوران 7 اسرائیلی فوجی ہلاک ہو گئے۔
یہ بھی پڑھیں: چیٹ جی پی ٹی نے بیوی کے سامنے شوہر کے معاشقے کی پول کھول دی
ہلاک ہونے والے فوجیوں کی تفصیلات
غیرملکی خبرایجنسی رائٹرز کے مطابق غزہ کی پٹی کے جنوب میں جھڑپ کے دوران 7 اسرائیلی فوجی مارے گئے، جن میں 6 سپاہی اور ایک افسر شامل ہے۔
یہ بھی پڑھیں: جب بھی ریپبلکن صدر آتاہے پاکستان سے تعلقات بہتر ہوتے ہیں: ساجد تارڑ
زخمی فوجی اہلکار
فوجی حکام کے مطابق جنوبی غزہ میں ایک اور واقعہ میں کئی فوجی اہلکار زخمی ہو گئے۔
ان اسرائیلی میڈیا کی رپورٹ
دوسری جانب اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ ساتوں اہلکار غزہ کے علاقے یونس خان میں تھے جہاں ان کی گاڑی میں نصب دھماکا خیز مواد پھٹ گیا جس سے گاڑی میں آگ لگ گئی۔