کراچی: نوابشاہ سے آنیوالی نجی ایمبولینس گڑھے میں گر گئی، مریض جاں بحق

ایم 9 موٹر وے پر حادثہ
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) ایم 9 موٹر وے پر نوابشاہ سے آنے والی ایک ایمبولینس گڑھے میں گرنے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں 3 روز میں کتنے ہزار رضا کاروں نے شہری دفاع کی ٹریننگ مکمل کی ۔۔؟ اہم تفصیلات جانیے
حادثے کی تفصیلات
نجی ٹی وی جیو نیوز نے ریسکیو ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ کراچی میں ایم 9 موٹروے پر جمالی پل کے قریب یہ حادثہ پیش آیا، جس میں ایک نجی ایمبولینس روڈ سے اتر کر گڑھے میں جا گری۔ اس حادثے کے نتیجے میں مریض جاں بحق ہوگیا جبکہ خاتون سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے۔
جاں بحق اور زخمیوں کی شناخت
ریسکیو ذرائع کے مطابق، ایمبولینس نوابشاہ سے مریض کو لے کر کراچی آ رہی تھی۔ جاں بحق ہونے والا شخص 50 سالہ علی محمد کے نام سے شناخت کیا گیا۔ زخمیوں میں 26 سالہ سوگدار، 45 سالہ مینا اور 20 سالہ وقار شامل ہیں۔