راولپنڈی میں زہریلا دودھ پینے سے 3 بچے جاں بحق، ماں کے خلاف مقدمہ درج
تازہ ترین خبر
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن) شہر میں 3 بچوں کی مبینہ طور پر زہریلا دودھ پینے سے ہلاکت کا مقدمہ والد کی مدعیت میں بچوں کی ماں کے خلاف درج کرلیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: دشمن ہماری اپنی سرزمین کے دفاع کے عزم کو آزمانے کی کوشش نہ کرے، سپیکر ایرانی پارلیمنٹ
واقعہ کی تفصیلات
ایف آئی آر کے مطابق بچوں کے والد نے بیان دیا ہے کہ واقعہ سے ایک روز قبل اس کا بیوی زنیرہ بی بی سے جھگڑا ہوا تھا۔ اس دوران زنیرہ نے دھمکی دی کہ میں بچوں کا کچھ کرلوں گی۔
یہ بھی پڑھیں: پیپلزپارٹی کراچی دشمن رویہ ترک کرے، ۳۱ اگست کو ’’حقوق کراچی مارچ‘‘ کریں گے : حافظ نعیم الرحمان
شکایت اور تحقیقاتی عمل
والد کے مطابق بچوں کی بے ہوشی کی اطلاع پڑوسی فرحان نے ٹیلی فون پر دی۔ قوی شک ہے کہ اہلیہ نے بچوں کو زہر دے کر یا کسی اور طریقے سے قتل کیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ نامزد ملزمہ زنیرہ بی بی پہلے ہی اسپتال میں زیر علاج اور حفاظتی تحویل میں ہے۔
پوسٹ مارٹم کی رپورٹ
بچوں کی لاشوں کا پوسٹ مارٹم کروا لیا گیا ہے، اور رپورٹ ملنے کے بعد ہی موت کی اصل وجہ سامنے آئے گی۔








