کردار چاہے جیسا بھی ہو، اصولوں پر سمجھوتہ نہیں کرتی: عینا آصف
عینا آصف کا فنّی سفر
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) ابھرتی ہوئی اداکارہ و ماڈل عینا آصف نے انکشاف کیا کہ وہ اپنے فنی سفر کے دوران کچھ ذاتی حدود کی سختی سے پابندی کرتی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سیلاب متاثرہ علاقوں میں ریلیف سرگرمیاں تیز اور خاص طور پر کسانوں کی مدد کرنےکی ضرورت ہے، یوسف رضا گیلانی
پروگرام میں شرکت
ڈان کے مطابق عینا آصف نے حال ہی میں حسن چوہدری کے پروگرام میں شرکت کی، جہاں انہوں نے مختلف موضوعات پر کھل کر گفتگو کی۔
یہ بھی پڑھیں: نوجوان کے اغوا کا مقدمہ، اسلام آباد پولیس کے سابق ایس پی کو گرفتار کرلیا گیا، جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے
عمر کی قید نہیں
ایک سوال کے جواب میں عینا آصف نے کہا کہ وہ عموماً ہر عمر کے افراد سے بات کرتی ہیں، اسی وجہ سے اُن میں بچپنا کم ہے اور وہ زیادہ تر سمجھداری کی باتیں کرتی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: دریائے چناب میں اونچے درجے کا سیلاب، ستلج میں پانی کی سطح میں اضافہ، 2 نوجوان سیلابی پانی میں ڈوب گئے
تعلیم کی اہمیت
انہوں نے بتایا کہ اداکاری کے باعث اُن کی تعلیم کبھی متاثر نہیں ہوئی، کیونکہ اُن کے دونوں بہن بھائی پڑھائی میں بہت اچھے ہیں اور اُن کی بھرپور مدد کرتے ہیں، یہی وجہ ہے کہ ان کے ہمیشہ اچھے نمبرز آتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: Government Hires Consultant for Profiling Chinese Loans in CPEC Power Plants
مشاغل کا شوق
عینا آصف نے یہ بھی بتایا کہ انہیں اداکاری کے ساتھ ساتھ سکیچنگ اور سوئمنگ کا بھی شوق ہے اور وہ فارغ وقت میں ان مشاغل میں مصروف رہتی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور میں گلبرگ پولیس نے شہری کے 5 لاکھ روپے محض 30 منٹس میں برآمد کر لیے
تعلیمی خواہشات
اداکارہ نے اپنی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ لندن میں قائم ’رائل اکیڈمی آف ڈرامیٹک آرٹس‘ سے اداکاری کی تعلیم حاصل کرنا چاہتی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: معروف پاکستانی مصور عمران قریشی کی نمائش “وینشنگ پوائنٹس” کا افتتاح، سفیر پاکستان فیصل نیاز ترمذی کی مستقبل میں تعاون کی یقین دہانی
ڈرامے نہ دیکھنے کی وجہ
ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ وہ اپنے ڈرامے نہیں دیکھتیں، کیونکہ جب وہ خود کو سکرین پر دیکھتی ہیں تو محسوس کرتی ہیں کہ وہ اپنی اداکاری کو مزید بہتر کرسکتی تھیں، یہی وجہ ہے کہ وہ تنقید سے بچنے کے لیے اپنے ڈرامے نہیں دیکھتیں۔
یہ بھی پڑھیں: 27ویں ترمیم کی افواہیں،”اسی دن ہمیں پتہ چلے گا جب رات کو 12بجے اٹھا کر میاں صاحب کو اسمبلی پہنچادیاجائے گا:اطہر کاظمی
ذاتی حدود کی پابندی
انہوں نے مزید بتایا کہ وہ اپنے کام کے دوران کچھ ذاتی حدود کی پابند ہیں، مثلاً وہ ایسا لباس نہیں پہنیں گی جو اُن کے اصولوں کے خلاف ہو یا کسی منظر میں حد سے زیادہ ساتھی اداکار کے قریب ہونا۔
لباس کا انتخاب
ان کا کہنا تھا کہ یہ حدود انہوں نے خود مقرر کی ہیں اور اگر وہ کسی امیر لڑکی کا کردار بھی ادا کر رہی ہوں تو لباس کا انتخاب اپنی ترجیحات کو مدنظر رکھ کر ہی کرتی ہیں۔








