پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت 189 شہروں کی تعمیر و ترقی کی منظوری،ہر شہر کو جمالیاتی طور پر بہترین نظر آنا چاہیے: مریم نواز

پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کا اجلاس
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام سے متعلق ایک خصوصی اجلاس ہوا۔ اس اجلاس میں پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت 189 شہروں کی تعمیر و ترقی کی منظوری دی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت کی بجٹ میں عام آدمی پر مزید بوجھ ڈالنے کی تیاری، کھانے پینے کی اشیا مہنگی ہونیکا امکان
پراجیکٹ مینجمنٹ یونٹ کی تشکیل
اجلاس میں پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کی تکمیل کے لیے پراجیکٹ مینجمنٹ یونٹ بنانے پر اتفاق کیا گیا۔ یہ یونٹ ورلڈ بینک اور ایشین ڈویلپمنٹ بینک کے اشتراک سے مختلف شہروں میں تعمیر و ترقی کے منصوبوں کی تکمیل میں مددگار ثابت ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: اے ایس پی شہربانو کو پولیس قوانین سے متعلق تبصرہ کرنا مہنگا پڑ گیا
ورلڈ بینک اور ایشین ڈویلپمنٹ بینک کے منصوبے
ورلڈ بینک کے پراجیکٹ پی آئی سی پی کے تحت 15 شہروں کی تعمیر و ترقی ہوگی، جبکہ ایشین ڈویلپمنٹ بینک کے پراجیکٹ ڈریم ٹو کے تحت 4 شہروں کی ترقی کی جائے گی۔ اس کے علاوہ، اے ڈی پی کے تحت 11 شہروں میں ترجیحی ترقیاتی پروگرام مکمل کیے جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: شیریں مزاری کی بیٹی کی پاک انگلینڈ ٹیموں کے لیے لگا یا گیا روٹ توڑنے کی کوشش، پولیس اہلکاروں سے مزاحمت
سالانہ ترقیاتی پروگرام کی شمولیت
پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت 144 شہروں کو سالانہ ترقیاتی پروگرام میں شامل کیا گیا ہے۔ ان 144 شہروں میں مختلف تعمیراتی پروجیکٹس مکمل کیے جائیں گے۔
وزیراعلیٰ کی ہدایت
وزیراعلیٰ مریم نواز نے تمام متعلقہ محکموں کو کامل تعاون کے ساتھ پروجیکٹ کی تکمیل کی ہدایت کی۔ انہوں نے صوبے بھر میں دکانیوں کے لیے یکساں ڈیزائن مقرر کرنے کے لیے بائی لاز لانے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کی تکمیل کے بعد ہر شہر کو جمالیاتی طور پر بہترین نظر آنا چاہیے۔