سرگودھا میں بھائی نے غیرت کے نام پر بہن کو قتل کردیا

سرگودھا میں بہن کا قتل
سرگودھا (ڈیلی پاکستان آن لائن) - قصبہ کلیار میں غیرت کے نام پر ایک بھائی نے اپنی بہن کو گلا دباکر قتل کردیا۔ قتل کے بعد ملزم فرار ہوگیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آٹے کے ڈرم میں دم گھنٹے سے 6 بچیوں کے جاں بحق ہونے پر وزیر اعلیٰ کا اظہار افسوس
واقعہ کی تفصیلات
پولیس کے مطابق، تحصیل چھوٹا ساہیوال کے قصبہ کلیار کی رہائشی لڑکی کچھ عرصہ قبل ایک شخص کے ساتھ گھر سے چلی گئی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: عارف علوی کی بطور صدر مملکت تقرری کیخلاف درخواست، آئینی بینچ نے درخواستگزار کو نوٹس جاری کردیا
گھر واپسی اور تشدد
علاقہ کے معززین کے کہنے پر لڑکی چند روز قبل واپس اپنے گھر آئی تھی۔ گھر واپس آنے پر ملزم نے اپنی بہن پر تشدد کیا اور بعد میں گلہ دباکر اسے قتل کردیا۔
پولیس کی کارروائی
تھانہ چھوٹا ساہیوال پولیس نے اپنی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے فرار ملزم کی تلاش شروع کردی ہے۔