پاکستانی قوم کی محبت اور حمایت کو کبھی نہیں بھولیں گے : ایرانی سفیر
ایران کے سفیر کی پاکستان کی حمایت کی تعریف
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان میں ایران کے سفیر، رضا امیری مقدم نے اسرائیل کے خلاف جنگ میں ایران کی اصولی اور جراتمندانہ حمایت پر حکومت پاکستان، صدر، وزیراعظم، آرمی چیف اور پاکستانی عوام کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: انڈونیشیا کے صدر پرابوو سوبیانتو پاکستان پہنچ گئے
شکریہ کا پیغام
تفصیلات کے مطابق ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر کی گئی پوسٹ میں کہا ہے کہ اس تاریخی اور یادگار موڑ پر، جب عظیم ایرانی قوم ایک باوقار اور فیصلہ کن فتح کا جشن منا رہی ہے، میں حکومتِ پاکستان اور پاکستانی عوام کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔
یہ بھی پڑھیں: امریکہ کے صدر جو بائیڈن نے صدارتی انتخابات کے نتائج قبول کرلیے
پاکستان کی یکجہتی کی تعریف
انہوں نے کہا کہ صہیونی حکومت کی طرف سے برادر، دوست اور مسلمان ایرانی قوم پر کی گئی ناجائز اور مسلط شدہ جارحیت کے مقابلے میں، پاکستان نے جس ثابت قدمی اور غیر متزلزل یکجہتی کا مظاہرہ کیا، وہ انتہائی قابلِ تحسین ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد: سفاک بیوی نے آشنا کے ساتھ ملکر شوہر کو قتل کردیا، ملزمہ ساتھی سمیت گرفتار
قابل تعریف شخصیات کا ذکر
ایرانی سفیر نے کہا کہ میں بالخصوص صدر پاکستان آصف علی زرداری، وزیراعظم محمد شہباز شریف، آرمی چیف جنرل عاصم منیر، نائب وزیراعظم اسحٰق ڈار، وزیردفاع خواجہ آصف، اور قومی اسمبلی و سینیٹ کے معزز ارکان، علمائے کرام، سیاسی جماعتوں اور میڈیا اداروں کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے اصولی اور جرات مندانہ مؤقف اختیار کیا۔
یہ بھی پڑھیں: فیلڈ مارشل کی کامیابیاں اور منفی پروپیگنڈا مہم ۔۔
وزارت خارجہ پاکستان کی قدردانی
انہوں نے مزید کہا کہ میری دلی قدردانی وزارتِ خارجہ پاکستان کے لیے بھی ہے، جس نے اقوامِ متحدہ، سلامتی کونسل اور اسلامی تعاون تنظیم سمیت متعدد بین الاقوامی پلیٹ فارمز پر اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلسل اور پُرعزم حمایت کی۔
یہ بھی پڑھیں: تعلیمی ادارے کل سے کھلیں گے یا نہیں؟وزیر تعلیم کا اہم بیان سامنے آ گیا
برادرانہ تعلقات کی اہمیت
ایرانی سفیر کا کہنا تھا کہ ایران اور پاکستان کے عوام اور حکومتیں تاریخ بھر میں ہمیشہ بھائی چارے اور یکجہتی کے رشتے میں بندھی رہی ہیں، ایرانی عوام پاکستانی قوم کی طرف سے اس تاریخی موقع پر دکھائی گئی محبت اور حمایت کو کبھی نہیں بھولیں گے۔
فتح کی علامت
رضا امیری مقدم نے کہا کہ یہ عظیم فتح مسلم اُمّہ کی اجتماعی یادداشت میں ہمیشہ کے لیے ایک قابلِ فخر علامت کے طور پر نقش رہے گی جو قوت، خود اعتمادی، جرات اور حق کی باطل پر فتح کی مظہر ہوگی۔








