کیس بنایا ہے تو آئیں کھیلیں، اپیل میں کیوں بھاگتے ہیں؟’عمران خان کے وکیل کا پراسیکیوشن کو چیلنج

اسلام آباد ہائیکورٹ میں سماعت

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) اسلام آباد ہائیکورٹ میں 190 ملین پاؤنڈ کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواستوں پر آج سماعت ہوئی۔ سماعت قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد آصف خان نے کی۔ سماعت کے دوران بانی پی ٹی آئی کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر، نیب کے سپیشل پراسیکیوٹر جاوید ارشد اور پراسیکیوٹر رافع مقصود عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: پولیس نے ناکے پر گاڑی روکی تو اندر سے کئی من منشیات نکل آئیں، موقع پر ہنگامہ، آپ بھی دیکھیے

سماعت میں موجود شخصیات

نجی ٹی وی چینل آج نیوز کے مطابق سابق وزیراعظم کی ہمشیرہ علیمہ خان، نورین خان، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب بھی سماعت کے دوران عدالت میں موجود رہے۔

یہ بھی پڑھیں: ویپنگ سمیت وہ 7 عادتیں جو مردانہ صحت کو متاثر کرتی ہیں

سماعت کا فیصلہ

سماعت کے دوران نیب نے سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کی، جسے عدالت نے منظور کرلیا۔ قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے ریمارکس دیے کہ سماعت کی نئی تاریخ آرڈر میں درج کر دی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: اسرائیل میں چاقو بردار شخص کا راہگیروں پر حملہ،6 افراد شدید زخمی،5 کی حالت نازک

بیرسٹر سلمان صفدر کا شکوہ

سماعت ملتوی ہونے پر بیرسٹر سلمان صفدر نے عدالت سے شکوہ کیا کہ ’آج کافی دنوں بعد کیس لگا ہے، پیر کو کیس مقرر کر لیں اور مجھے سنا جائے۔‘ انہوں نے پراسیکیوشن کو مزید کہا، ’کیس بنایا ہے تو آئیں کھیلیں، اپیل میں کیوں بھاگتے ہیں؟‘

نیب کا جواب

اس پر نیب کے سپیشل پراسیکیوٹر جاوید ارشد نے جواب دیا، ’بالکل کھیلیں گے۔‘ نیب پراسیکٹر رافع مقصود نے کہا، ’اس کیس میں 14 سال کی سزا ہے، لیکن ہم چاہتے ہیں کہ اسے عام کیس کی طرح ڈیل کیا جائے۔‘

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...