سونا ایک بار پھر مہنگا ہو گیا

کراچی میں سونے کی قیمتوں میں اضافہ
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) عالمی مارکیٹ کے زیر اثر پاکستان میں بھی فی تولہ سونے کی قیمت میں اضافہ ہوگیا۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت کا صنعتوں کے فروغ کیلئے نئی پالیسی متعارف کروانے کا فیصلہ
زیور سازوں کی رپورٹ
جیولرز کے مطابق عالمی اور مقامی گولڈ مارکیٹ میں دو دن کی کمی کے بعد سونا پھر مہنگا ہوگیا۔
یہ بھی پڑھیں: فوجی ڈکٹیٹر کبھی بھی کسی عوامی لیڈر کا مقابلہ نہیں کر سکے یہی تاریخ کا سبق ہے، ملکی حالات نئی کروٹ لے چکے تھے، اس زمانے میں الیکشن کمیشن صرف نام کا ہی تھا۔
نئی قیمتیں
مقامی مارکیٹ میں 24 کیرٹ فی تولہ سونا 1335 روپے مہنگا ہوکر 3 لاکھ 56 ہزار روپے کا ہوگیا۔ 10 گرام سونا 1144 روپے مہنگاہوگیا، نئی قیمت 3 لاکھ 5؛ ہزار 212 روپے ہوگئی۔
عالمی مارکیٹ کی صورتحال
قبل ازیں عالمی مارکیٹ میں 13 ڈالر کا اضافے کے بعد فی اونس سونا 3343 ڈالر پر پہنچ گیا۔