کراچی: 8 لڑکیوں کی 60 سالہ ماں کو تشدد کرکے قتل کر دیا گیا، لاش برآمد

کراچی میں ایک افسوسناک واقعہ
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) شہر قائد میں 8 لڑکیوں کی 60 سالہ ماں کو تشدد کرکے قتل کر دیا گیا جس کی لاش جھاڑیوں سے مل گئی۔
یہ بھی پڑھیں: مردان کے پہاڑوں سے سرکاری ملازمین سمیت 4افراد کی لاشیں برآمد
واقعے کی تفصیلات
نجی ٹی وی دنیانیوز کے مطابق شاہ لطیف ٹاؤن کے علاقے سیکٹر اے 21 میں جھاڑیوں سے بوڑھی خاتون کی تشدد زدہ لاش برآمد ہوئی جسے پولیس نے ضابطے کی کارروائی کیلئے ہسپتال منتقل کیا اور پھر اسے مردہ خانے منتقل کردیا گیا۔
پولیس کی تحقیقات
پولیس کے مطابق فوری طور پر خاتون کے ناظم آباد سے لاپتہ ہوجانے اور لاش شاہ لطیف سے ملنے کے حوالے سے تعین نہیں ہو سکا تاہم پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی جبکہ اس حوالے سے مزید تفتیش کا عمل جاری ہے۔