وزیر صحت و چیئرمین کابینہ کمیٹی برائے امن و امان خواجہ سلمان رفیق سے شیعہ علماء کونسل پاکستان کے وفد کی ملاقات

ملاقات کا پس منظر
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) صوبائی وزیر صحت و چیئرمین کابینہ کمیٹی برائے امن و امان خواجہ سلمان رفیق نے محکمہ داخلہ میں شیعہ علماء کونسل پاکستان کے وفد سے ملاقات کی۔
یہ بھی پڑھیں: مکان کی چھت گرنے سے باپ بیٹا جاں بحق، وزیر اعلیٰ مریم نواز کا اظہار افسوس
ملاقات میں شرکاء
اس ملاقات میں سیکرٹری داخلہ پنجاب ڈاکٹر احمد جاوید قاضی، سپیشل سیکرٹری داخلہ فضل الرحمن، ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ اور دیگر متعلقہ افسران نے بھی شرکت کی۔ وفد میں علامہ مظہر عباس علوی، سید سکندر عباس، علامہ سید اشتیاق حسین کاظمی، غلام شبیر ضیغم، سید صفی الحسنین شیرازی، سید نیئر عباس کاظمی، قاسم علی قاسمی، حسنین حیدر، عمر فاروق اور مولانا امجد سمیت دیگر افراد شامل تھے۔
یہ بھی پڑھیں: امیر ریاستوں کے راجے مہاراجے چھوٹی پٹریاں بچھا کر ان پر ننھی منی ریل گاڑیاں دوڑاتے تھے جس پر ان کی ریاست کا نام کندہ ہوتا تھا۔
امن و امان کے انتظامات
خواجہ سلمان رفیق اور شیعہ علماء کونسل پاکستان کے وفد کے درمیان محرم الحرام کے دوران امن و امان کے انتظامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں حکومت پاکستان اور افواج پاکستان کی امن کی کوششوں پر خراج تحسین پیش کیا گیا۔ اس موقع پر ملک و قوم کی سلامتی اور امن و امان کے لیے دعا کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: ایگزیکٹو ڈائریکٹر ایچ ای سی کی عہدے پر بحالی اور حکم امتناع کی فوری استدعا مسترد
صوبائی وزیر صحت کا بیان
صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے اس موقع پر کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ویژن کے مطابق صوبہ بھر میں امن و امان کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ پاکستان کی سالمیت کی خاطر تمام مکاتب فکر یک جان ہیں۔ محرم الحرام کے دوران فول پروف سیکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں اور حکومت پنجاب نے عزاداروں کی سیکیورٹی کا خاص انتظام کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: تیل کمپنیوں کی ایڈوائزری کونسل نے منافع بڑھانے کا مطالبہ کردیا
شیعہ علماء کونسل کا کردار
خواجہ سلمان رفیق کا مزید کہنا تھا کہ تمام مکاتب فکر ریاست کے اہم سٹیک ہولڈرز ہیں۔ امن و امان کی فضا کو برقرار رکھنے کے لیے تمام متعلقہ اداروں کی کوآرڈی نیشن کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے بیان کردہ مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔ کابینہ کمیٹی برائے امن و امان نے ہر ڈویژن میں جا کر سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا اور امن کمیٹیوں سے ملاقات کی۔
وفد کا عزم
شیعہ علماء کونسل پاکستان کے وفد نے کہا کہ ملکی سالمیت کی خاطر حکومت سے مکمل تعاون کریں گے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کی جانب سے عزاداروں کے لیے لنگر و سبیل کا اہتمام اتحاد بین المسلمین کے لیے ایک خوبصورت پیغام ہے۔