انگلش لینگویج پرائیویٹ سکول دبئی میں اے لیول گریجویشن تقریب کا انعقاد
سال 2025 کی اے لیول گریجویشن تقریب
دبئی (طاہر منیر طاہر) انگلش لینگویج پرائیویٹ اسکول دبئی میں سال 2025 کی اے لیول گریجویشن تقریب منعقد ہوئی، جس میں فارغ التحصیل طلبہ کی تعلیمی کامیابیوں کا جشن منایا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: جو اللہ چاہے گا وہی ہوگا، جسٹس منصور علی شاہ کا وکیل کے دعائیہ کلمات پر جواب
تقریب کا آغاز
تقریب کا آغاز تلاوتِ قرآنِ کریم اور متحدہ عرب امارات کے قومی ترانے سے ہوا-اس پروقار تقریب کے مہمانِ خصوصی پاکستان کے قونصل جنرل حسین محمد تھے، جنہوں نے طلبہ کو اسناد سے نوازا اور اپنے خطاب میں تعلیمی میدان میں ELPS کی خدمات کو سراہا۔
یہ بھی پڑھیں: آج کی قانون سازی کے بعد آرمی چیف کی مدت ملازمت کم ہوگئی، رانا ثنااللہ
قونصل جنرل کا پیغام
انہوں نے کہا کہ انگلش لینگویج پرائیویٹ اسکول نہ صرف معیاری تعلیم فراہم کر رہا ہے بلکہ نئی نسل کی کردار سازی میں بھی نمایاں کردار ادا کر رہا ہے۔ یہ ادارہ دبئی میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے لیے ایک روشن مثال ہے۔
یہ بھی پڑھیں: قطر میں امریکی ایئر بیس پر حملے کی اطلاعات، وائٹ ہاؤس کا موقف آ گیا
مقامی شخصیات کی شرکت
تقریب میں کئی ممتاز شخصیات نے شرکت کی جن میں عزت ماب راشد سیف الغریر، الغریر گروپ، عزت ماب محمد عبدالرحمٰن سیف الغریر، محمد شبیر مرچنٹ، چیئرمین پاکستان بزنس کونسل دبئی، حسن ابراہیم ہوکل چیئرمین بورڈ آف گورنرز، ELPS، محمد راشد اشرف، شریک چیئرمین، بورڈ آف گورنرز، ELPS سمیت دیگر معززین، والدین، اساتذہ اور طلبہ کی بڑی تعداد شامل تھی۔
یہ بھی پڑھیں: اسرائیل نے امریکی صحافی کو ملٹری کمپاؤنڈ پر حملے کی رپورٹنگ سے روک دیا
پرنسپل کا استقبالیہ خطاب
تقریب کے میزبان پرنسپل محمد عاطف نے استقبالیہ خطاب میں طلبہ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ آپ نے اے لیول مکمل کر کے دنیا کی اُن 10 فیصد تعلیم یافتہ افراد میں جگہ حاصل کی ہے جو علم کے میدان میں نمایاں مقام رکھتے ہیں۔ یہ محض ایک تعلیمی کامیابی نہیں بلکہ مستقبل کے لیے ایک مضبوط بنیاد ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیش نے 1971 کے بعد پہلی بار پاکستانی حکام کے لیے ویزا شرط ختم کر دی
ادارے کا مشن
انگلش لینگویج پرائیویٹ سکول، جو پاکستان ایجوکیشنل اینڈ کلچرل بورڈ کے زیرِانتظام اور کمیونٹی ڈیولپمنٹ اتھارٹی (CDA) دبئی سے لائسنس یافتہ ہے، ایک ایسا تعلیمی ادارہ ہے جو اپنی تمام آمدنی دوبارہ طلبہ کی بہتری پر صرف کرتا ہے۔ اسکول کا مشن ہر بچے کو معیاری، جدید اور جامع تعلیم فراہم کرنا ہے تاکہ وہ ایک باوقار اور مؤثر شہری بن سکے۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان حملہ کیس: مرکزی ملزم کو دو بار عمر قید اور جرمانے کا حکم
شراکت داروں کا شکریہ
تقریب کے دوران سکول کے اہم شراکت داروں کا بھی شکریہ ادا کیا گیا، خصوصاً الغریر گروپ اور ٹریگون کی خدمات کو سراہا گیا، جن کی معاونت سے اسکول کے تمام کیمپسز میں سمارٹ بورڈز کی تنصیب ممکن ہوئی، جو ڈیجیٹل تعلیم کے فروغ میں اہم سنگ میل ہے۔
اختتام اور مبارکباد
آخر میں فارغ التحصیل طلبہ کو اسناد دی گئیں، مہمانانِ گرامی نے ان کے تابناک مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا، اور اساتذہ، والدین و طلبہ نے ایک دوسرے کے ساتھ یہ کامیابی بھرپور جوش و خروش سے منائی۔








