کراچی: گاڑی ڈرائیور سے بے قابو ہوکر ہوٹل میں گھس گئی، ایک شخص جاں بحق

حادثے کی خبر
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) کراچی کے علاقے لانڈھی میں ٹرک کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور، شاہ محمود قریشی کو ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا
حادثے کی تفصیلات
نجی ٹی وی جیو نیوز نے پولیس کے حوالے سے بتایا کہ لانڈھی شیرپاؤ کالونی میں منی ٹرک ڈرائیور سے بے قابو ہوکر ہوٹل میں گھس گئی۔ حادثے میں ہوٹل پر بیٹھا ایک شخص جاں بحق اور دوسرا زخمی ہوگیا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستانی مارکیٹ میں سستی ترین الیکٹرک گاڑی کی انٹری، قیمت کیا ہے؟
پولیس کی رپورٹ
پولیس کے مطابق، حادثے کا شکار ہونے والی گاڑی کے الیکٹرک کے زیر استعمال تھی۔ زخمی شخص اور لاش کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
متاثرہ افراد کی شناخت
پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق شخص کی شناخت شیخ نذیر اور زخمی کی اقبال کے نام سے ہوئی۔ پولیس نے منی ٹرک کو تحویل میں لے لیا جبکہ ڈرائیور کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیاہے۔