حیدرآباد: گلی میں کھیلنے سے منع کرنے پر 7 سالہ بچہ شکایت لیکر تھانے پہنچ گیا

معاملہ کیا ہوا؟
حیدرآباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) حیدرآباد میں گلی میں کھیلنے سے منع کرنے پر بچہ تھانے پہنچ گیا۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت میں کرتا پاجامہ پہننے پر مسلمان بھائیوں پر حملہ، لہولہان کردیا
بچے کی شکایت
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق حیدر آباد میں 7 سالہ کم سن بچہ محلے میں کھیلنے سے منع کرنے کی شکایت لے کر تھانے پہنچ گیا اور 2 خواتین کے خلاف رپورٹ درج کرا دی۔
یہ بھی پڑھیں: روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں اضافہ
پولیس کی کارروائی
پولیس کے مطابق حیدرآباد کے علاقے چوڑی پاڑہ کا رہائشی 7 سالہ ایاز صدیقی سخی پیر تھانے پہنچ گیا جہاں اس نے 2 خواتین کے خلاف رپورٹ درج کرائی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: صدر میکرون پھر شرمندہ، خاتونِ اول نے ویتنام کے بعد لندن میں بھی ہاتھ نہ تھاما
بچے کی گواہی
بچے کا کہنا تھا کہ اسے 2 خواتین رانیہ اور مونی محلے کی گلیوں میں کھیلنے نہیں دیتی اور انہیں بھگا دیتی ہیں۔
پولیس کی یقین دہانی
پولیس نے کم سن بچے کی رپورٹ درج کرلی اور مسئلہ حل کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔