امید ہے امریکی صدر ٹرمپ غزہ میں بھی جنگ بندی کرائیں گے: محسن نقوی

ملاقات کا آغاز
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ امید ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ غزہ میں بھی جنگ بندی کرائیں گے، پاکستان امن کے لیے اٹھائے ہر قدم کا خیر مقدم کرتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: چین اب بدل چکا ہے، 14 سال پہلے جب آیا تو بالکل مختلف تھا: آصف زرداری
باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وزیر داخلہ محسن نقوی سے امریکا کی قائم مقام سفیر نیٹلی بیکر نے اہم ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور، پاک امریکا تعلقات اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: پارٹی بڑی تحریک کی تیاری کرے، ساری زندگی جیل میں رکھ لیں نہیں جھکوں گا، عمران خان
انسداد دہشت گردی اور ماحولیاتی مسائل
دوران ملاقات انسداد دہشت گردی اور انسداد منشیات کے حوالے سے اشتراک کار پر بھی گفتگو ہوئی، علاقائی صورتحال اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کے حوالے سے تفصیلی بات چیت کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: سانحۂ سوات، کمشنر مالاکنڈ کی تحقیقاتی رپورٹ آ گئی۔
ڈونلڈ ٹرمپ کی قیادت کی تعریف
وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایران اسرائیل جنگ بندی کرانے پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی غیر معمولی قیادت اور مخلصانہ کاوشوں کو سراہا۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم شہبازشریف 10 نومبر کو سعودی عرب روانہ ہوں گے
جنگ بندی کی خواہش
انہوں نے کہا کہ پاک بھارت کے بعد ایران اسرائیل سیز فائر کے حوالے سے امریکی صدر کا متاثر کن کردار ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، امید ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ غزہ میں بھی جنگ بندی کرائیں گے۔ قیام امن کے لیے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے زبردست اقدامات کو سراہتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا میں کارکردگی کو دیکھا جاتا تو پی ٹی آئی کو ووٹ نہ ملتا، شیر افضل مروت
پاکستان کی امن کی خواہشات
محسن نقوی کا کہنا تھا کہ پاکستان ہمیشہ سے کشمیر سمیت دیگر تنازعات مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کا خواہاں ہے، پاکستان امن کے لیے اٹھائے ہر قدم کا خیر مقدم کرتا ہے۔
امریکی سفیر کی حمایت
امریکا کی قائم مقام سفیر نیٹلی بیکر نے خطے میں امن کے لیے پاکستان کی سفارتی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہمارا اہم دوست ملک ہے، پاکستان کے ساتھ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتے ہیں۔