کراچی میں کہیں بارش کا پانی نہیں کھڑا: مرتضیٰ وہاب کا دعویٰ

بارش کے دوران میئر کراچی کا دورہ
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) کراچی میں چند گھنٹے قبل بارش کے پہلے سپیل کے دوران میئر مرتضیٰ وہاب نے رات گئے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور نکاسی آب کے انتظامات کا جائزہ لیا۔
یہ بھی پڑھیں: سعودی حکومت پر تنقید: معروف ایرانی عالم غلام رضا قاسمیان گرفتار
علاقوں کا معائنہ
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق، مرتضیٰ وہاب نے ڈیفنس، کلفٹن، ضلع جنوبی اور اطراف کے علاقوں کا دورہ کیا، جب کہ انہوں نے گورنر ہاؤس، سندھ اسمبلی اور سپریم کورٹ بلڈنگ کا بھی جائزہ لیا۔
یہ بھی پڑھیں: دو سال میں 10 لاکھ نوجوانوں کو آئی ٹی کورسز کروائیں گے، امیر جماعت اسلامی کا اعلان
بارش کے بعد کی صورتحال
میئر کراچی نے کہا کہ شہر کی بیشتر مرکزی شاہراہیں بارش کے بعد کلیئر رہیں اور کہیں سے بھی پانی جمع ہونے کی کوئی بڑی شکایت موصول نہیں ہوئی۔ کے ایم سی کی ٹیمیں مشینری کے ساتھ اہم شاہراہوں اور حساس علاقوں میں متحرک رہیں۔
یہ بھی پڑھیں: رائل ملائیشین ایئر فورس کے سربراہ کی پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے ملاقات
اہم سڑکوں کی حالت
میئر کراچی کے مطابق، شاہراہِ فیصل، سر شاہ سلیمان روڈ، آئی آئی چندریگر روڈ، ایم اے جناح روڈ، نرسری، ٹیپو سلطان روڈ، طارق روڈ، کارساز اور ملحقہ علاقوں سمیت دیگر اہم سڑکیں مکمل طور پر کلیئر ہیں۔
بارش کے پانی کی نکاسی
دوسری جانب، نجی ٹی وی جیونیوز کی ٹیم نے مختلف علاقوں کا دورہ کیا جہاں بارش کے بعد کچھ مقامات حسن سکوائر، سوک سینٹر، لیاقت آباد ڈاکخانہ، گرومندر اور ایم اے جناح روڈ سیون ڈے ہسپتال کے پاس بارش کا پانی جمع ہے۔ ان مقامات سے بارش کا پانی نکالنے کے لیے انتظامات نہیں کیے گئے۔ میئر کراچی نے میونسپل سروسز کے عملے کی چھٹیاں منسوخ کرکے الرٹ رہنے کا حکم دے دیا ہے۔