چین نے امریکہ کے ساتھ تجارتی معاہدے کی تصدیق کردی

چین اور امریکہ کے درمیان تجارتی معاہدے کی تصدیق
بیجنگ (ڈیلی پاکستان آن لائن) چین نے امریکہ کے ساتھ تجارتی معاہدے کی تصدیق کردی۔ نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق، ترجمان چینی وزارت تجارت نے کہا کہ معاہدے کے تحت امریکہ تجارت پر عائد پابندیاں ختم کرے گا جبکہ چین برآمدی کنٹرولز کے تحت اشیاء کا جائزہ لے کر منظوری دے گا۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب سے سینٹ کی خالی نشست پر پولنگ 29 مئی کو ہوگی
جنیوا معاہدے کا نفاذ
چینی وزارت تجارت کا کہنا ہے کہ دونوں ممالک نے جنیوا معاہدے کے نفاذ کے لیے فریم ورک پر بھی اتفاق کیا ہے۔ حالیہ لندن مذاکرات کے بعد تفصیلات کی توثیق کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: صرف سات ماہ میں 25 آدمیوں سے شادی کرکے انہیں لوٹنے والی خاتون گرفتار
مستقبل کی توقعات
ترجمان چینی وزارت تجارت نے مزید کہا کہ امید ہے کہ امریکہ اور چین ایک دوسرے کے قریب آئیں گے، اور دونوں کے اقتصادی و تجارتی تعلقات صحت مند، مستحکم اور پائیدار انداز میں آگے بڑھیں گے۔
امریکی صدر کا اعلان
واضح رہے کہ گزشتہ روز وائٹ ہاؤس میں تقریب کے دوران امریکی صدر ٹرمپ نے چین کے ساتھ تجارتی معاہدے پر دستخط کرنے کا اعلان کیا تھا۔