رانا ثناء اللّٰہ کا مخصوص نشستوں کے کیس کے فیصلے سے متعلق تبصرہ
رانا ثناء اللّٰہ کا تبصرہ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما رانا ثناء اللّٰہ نے مخصوص نشستوں کے کیس کے فیصلے سے متعلق تبصرہ کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مرحوم سرکاری ملازمین کے کوٹے سے متعلق سندھ حکومت کی درخواستیں مسترد
حکومتی اکثریت کا قیام
اپنے بیان میں رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ فیصلے کے نتیجے میں اتحادی حکومت کو دو تہائی اکثریت حاصل ہو جائے گی اور ن لیگ بھی اپنے طور پر سادہ اکثریت کے قریب پہنچ جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: عدلیہ کی بحالی اور کارکنوں کی آزادی تک جدوجہد جاری رہےگی، عمران خان
تحریکِ انصاف کے فیصلوں کا نقصان
رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ تحریکِ انصاف کو اپنے ہی فیصلوں کا نقصان ہوا ہے، جس جماعت نے خود الیکشن نہیں لڑا، اس جماعت کو مخصوص نشستیں نہیں دی جا سکتیں۔
سپریم کورٹ کا فیصلہ
انہوں نے کہا کہ 7 کے علاوہ دیگر ججز نے بھی نظرثانی کے موقف کو درست تسلیم کیا ہے، سپریم کورٹ کا یہ فیصلہ قانون کے مطابق ہے۔ جو جماعت ایوان میں نہ ہو، اس کو مخصوص نشستیں نہیں دی جا سکتیں۔








