سیاحتی مقامات پر عدم تحفظ ٹورازم کے لیے مشکلات پیدا کر رہا ہے: لیاقت بلوچ
مسائل کا جائزہ
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ سیاحتی مقامات پر عدم تحفظ ٹورازم کے لیے مشکلات پیدا کر رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور: پسند کی شادی کے تنازع پر باپ بیٹا قتل
دریائے سوات میں واقعہ
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق لاہور سے جاری بیان میں لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ دریائے سوات میں سیاحوں کے ڈوبنے سے پوری قوم صدمے میں ہے، وفاق اور صوبوں میں آئی ایم ایف کی ظالمانہ شرائط والے بجٹ مسلط کر دیئے گئے۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب کے تعلیمی اداروں کی چھٹیوں میں اضافے کی تردید
سیاسی صورتحال
لیاقت بلوچ نے مزید کہا ہے کہ مخصوص نشستوں پر فیصلہ عدلیہ اور پارلیمنٹ پر منفی اثرات لائے گا، سیاسی بحرانوں میں اسٹیبلشمنٹ اپنی گرفت مضبوط کر رہی ہے۔
امن و امان کی کوششیں
ملی یکجہتی کونسل محرم الحرام کے دوران امن و امان کو یقینی بنانے کے لیے اپنا کردار ادا کرے گی۔








