پاکستان عالمی سطح پر ابھرتی معیشتوں میں سرفہرست، بلوم برگ کی رپورٹ جاری

پاکستان کی مالی کامیابی
نیویارک (ڈیلی پاکستان آن لائن) دیوالیہ ہونے سے لے کر مضبوط و مستحکم ہونے تک کا سفر، پاکستان کی بڑی مالی کامیابی سامنے آگئی۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کو قائل نہیں کیا جاسکتا، رانا ثنا اللہ
پاکستان کی عالمی درجہ بندی
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق پاکستان عالمی سطح پر ابھرتی ہوئی معیشتوں میں سرفہرست آ گیا، بلوم برگ نے رپورٹ جاری کر دی۔
یہ بھی پڑھیں: اسرائیل کا سعودی عرب سمیت عرب وزرائے خارجہ کو رام اللہ جانے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ
ڈیفالٹ رسک میں کمی
رپورٹ کے مطابق پاکستان کے ڈیفالٹ رسک میں گزشتہ 12 ماہ میں بڑی کمی ریکارڈ کی گئی، پاکستان کے ڈیفالٹ ہونے کا امکان 59 فیصد سے کم ہو کر 47 فیصد رہ گیا۔
یہ بھی پڑھیں: وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کی بنگلہ دیش کے مشیر برائے امور خارجہ توحید حسین سے ملاقات
معاشی استحکام
بلوم برگ کی رپورٹ کے مطابق ڈیفالٹ رسک میں نمایاں کمی سرمایہ کاروں کے بڑھتے ہوئے اعتماد کا مظہر ہے، معاشی استحکام اور اصلاحات کے باعث یہ کمی ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں: علیمہ خان کی حاضری سے استثنیٰ اور بیرون ملک جانے کی درخواست خارج
عالمی اداروں کی رائے
رپورٹ میں کہا گیا کہ عالمی اداروں کی جانب سے کریڈٹ آؤٹ لُک میں بہتری سے ڈیفالٹ رسک میں کمی ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت کا بینکوں، ایکسچینج کمپنیوں کو کرپٹو آپریشن کے لیے لائسنس دینے کا فیصلہ
سرمایہ کاروں کے لئے مثبت پیغام
یہ دنیا بھر کے سرمایہ کاروں کے لیے ایک واضح پیغام ہے کہ پاکستان اب نہ صرف واپس عالمی نقشے پر آ چکا ہے بلکہ اب وہ استحکام، شفافیت اور اصلاحات کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے۔
وزارت خزانہ کا موقف
اس حوالے سے مشیر وزیر خزانہ کا کہنا ہے کہ پاکستان میں دیوالیہ ہونے کے خطرات میں نمایاں کمی، عالمی سطح پر سب سے زیادہ بہتری ریکارڈ کی گئی۔