سانحہ سوات: بروقت مدد مل جاتی تو انسانی جانیں بچائی جا سکتی تھیں: گورنر پنجاب

گورنر پنجاب کا سانحہ سوات پر ردعمل
مری (ڈیلی پاکستان آن لائن) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے سانحہ سوات پر رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر بروقت مدد ملی جاتی تو قیمتی انسانی جانیں بچائی جا سکتی تھیں.
یہ بھی پڑھیں: ایران اسرائیل جنگ میں امریکی شمولیت کا خدشہ، مشرق وسطیٰ میں امریکہ کے فوجی اڈے کہاں قائم ہیں؟
تربیتی کیمپ کا دورہ
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق، گورنر پنجاب نے گھوڑا گلی مری میں قائم سکاؤٹس کے تربیتی کیمپ کا دورہ کیا۔ نوجوان سکاؤٹس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قائداعظم پاکستان کے پہلے چیف سکاؤٹ تھے، اور سماجی خدمت کے جذبے سے سرشار سکاؤٹس کسی بھی مہذب معاشرے کی بنیاد ہوتے ہیں.
یہ بھی پڑھیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر کے دورہ انڈونیشیا کے کیا مقاصد ہو سکتے ہیں؟ معروف صحافی نجم سیٹھی کا اہم تجزیہ
جوان نسل کی اہمیت
گورنر نے مزید کہا کہ نوجوان نسل کو منشیات، تخریب کاری اور غیر قانونی سرگرمیوں سے محفوظ رکھ کر ایک مفید شہری بنایا جا سکتا ہے. سردار سلیم حیدر نے وطن سے محبت کو ایمان کا حصہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایک خاص طبقہ سوچے سمجھے منصوبے کے تحت ہماری نوجوان نسل میں حب الوطنی کو کمزور کرنے کی کوشش کرتا رہا، لیکن وہ ناکام رہا. آج سکاؤٹس کے جذبے نے دشمنوں کو واضح پیغام دے دیا ہے.
یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ بلوچستان کا مسلسل غیر حاضر اساتذہ کو تنخواہیں جاری نہ کرنے کا حکم
سانحہ سوات پر گہرے رنج و غم کا اظہار
سردار سلیم حیدر نے سوات میں ایک ہی خاندان کے 15 افراد کے سیلابی ریلے میں جاں بحق ہونے کے واقعے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر بروقت مدد مل جاتی تو قیمتی انسانی جانیں بچائی جا سکتی تھیں.
یہ بھی پڑھیں: بھارتی بزدلانہ حملے میں شہید اور زخمی ہونیوالے معصوم بچوں اور بے گناہ شہریوں کیلئے امدادی پیکج جاری
عسکری قیادت پر اعتماد
عسکری قیادت پر اظہارِ اعتماد کرتے ہوئے سردار سلیم حیدر نے کہا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے بھارت کو عبرت ناک شکست دے کر دنیا میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا. ان کی صلاحیتوں کو نہ صرف پاکستان بلکہ امریکہ نے بھی تسلیم کیا.
سکاؤٹس کی سرگرمیاں
اس موقع پر سکاؤٹس نے ملی نغمے پیش کیے اور گورنر پنجاب نے نقد انعام بھی تقسیم کیے.