وزیراعظم کی چوہدری نثار سے ملاقات
سیاسی امور پر تبادلہ خیال
ا سلام آ باد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم شہباز شریف اور چوہدری نثار کے درمیان سیاسی امور پر تبادلہ خیال ہوا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اسرائیل اکیلا ایران کے نیوکلیئر پروگرام کو موخر نہیں کر سکتا، اسرائیل کے سابق وزیر اعظم نے مکمل جنگ کو مسئلے کا حل قرار دے دیا۔
وزیراعظم کی عیادت
روزنامہ جنگ نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف چوہدری نثار کی رہائش گاہ پہنچے جہاں انہوں نے سابق وفاقی وزیر کی عیادت کی۔
یہ بھی پڑھیں: ایک اور بڑی کامیابی، پکتیکامیں گل بہادر گروپ کے خلاف کارروائی، خوارج کمانڈر سمیت 70 سے زائد دہشتگرد ہلاک، سیکیورٹی حکام
گفتگو کے اہم نکات
اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ چوہدری صاحب آپ تو ہمیں بھول ہی گئے۔ چوہدری نثار نے جواب دیا کہ نہیں نہیں میاں صاحب، بس طبیعت ٹھیک نہیں رہتی۔
ٹیلی فونک رابطے
ذرائع کے مطابق وزیراعظم اور سابق وزیر داخلہ کے درمیان ٹیلی فونک رابطے بھی موجود ہیں۔








