چائے کے ہوٹل پر دوستوں کے درمیان تلخ کلامی نوجوان کے جان لے گئی
نوجوان کی ہلاکت کا واقعہ
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) گرومندر کے قریب لڑائی جھگڑے کے دوران ایک نوجوان کی ہلاکت کے الزام میں پولیس نے مقتول کے 6 دوستوں کو گرفتار کر لیا۔
یہ بھی پڑھیں: نواز، زرداری کیخلاف توشہ خانہ ریفرنس دوسری عدالت منتقل کرنیکی درخواست پر فیصلہ محفوظ
جھگڑے کا سبب
جمشید کوارٹرز کے علاقے گرومندر کنزلی ایمان مسجد کے قریب چائے کے ہوٹل پر موجود سات لڑکوں کے درمیان معمولی بات پر تلخ کلامی ہوئی، جو جلد ہی جھگڑے میں بدل گئی۔
یہ بھی پڑھیں: پوری زندگی میں اتنا خون نہیں دیکھا: ڈاکوؤں اور جنگجوؤں کے سائے میں شراب کی سمگلنگ کا مہلک راستہ
مقتول کی شناخت
جھگڑے کے دوران ایک نوجوان کو دھکا لگا، جو قریب کھڑی موٹر سائیکل کے ہینڈل سے ٹکرا کر موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔ اُس کی شناخت 18 سالہ عبد الرحمٰن ولد عبدالجبار کے نام سے کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: ڈیرہ اسماعیل خان: سیکیورٹی فورسز کا خفیہ اطلاع پر آپریشن، 4 خوارج ہلاک، ایک جوان شہید
پولیس کی کارروائی
پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے مقتول کے 6 دوستوں کو گرفتار کر لیا۔ ان میں طلحہ ولد محمد شاہد، حسن ولد عارف، عبداللہ ولد شکیل، فراز ولد عبد الستار، منان ولد اکبر علی اور معیز ولد محمد جاوید شامل ہیں۔ گرفتار ملزم حسن ولد عارف مقتول نوجوان کا کزن ہے۔
تفتیش کا عمل
پولیس کی جانب سے ضابطے کی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے جبکہ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔








