چائے کے ہوٹل پر دوستوں کے درمیان تلخ کلامی نوجوان کے جان لے گئی

نوجوان کی ہلاکت کا واقعہ
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) گرومندر کے قریب لڑائی جھگڑے کے دوران ایک نوجوان کی ہلاکت کے الزام میں پولیس نے مقتول کے 6 دوستوں کو گرفتار کر لیا۔
یہ بھی پڑھیں: ملک بھر میں موسلادھار بارش، آندھی اور ژالہ باری کا امکان، الرٹ جاری
جھگڑے کا سبب
جمشید کوارٹرز کے علاقے گرومندر کنزلی ایمان مسجد کے قریب چائے کے ہوٹل پر موجود سات لڑکوں کے درمیان معمولی بات پر تلخ کلامی ہوئی، جو جلد ہی جھگڑے میں بدل گئی۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت جتنی طاقت استعمال کرے گا، ہم اس سے زیادہ طاقت سے جواب دیں گے، خواجہ آصف
مقتول کی شناخت
جھگڑے کے دوران ایک نوجوان کو دھکا لگا، جو قریب کھڑی موٹر سائیکل کے ہینڈل سے ٹکرا کر موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔ اُس کی شناخت 18 سالہ عبد الرحمٰن ولد عبدالجبار کے نام سے کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: وزیرِ اعظم شہباز شریف سے کرغزستان کے اعلیٰ سطح کے وفد کی ملاقات
پولیس کی کارروائی
پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے مقتول کے 6 دوستوں کو گرفتار کر لیا۔ ان میں طلحہ ولد محمد شاہد، حسن ولد عارف، عبداللہ ولد شکیل، فراز ولد عبد الستار، منان ولد اکبر علی اور معیز ولد محمد جاوید شامل ہیں۔ گرفتار ملزم حسن ولد عارف مقتول نوجوان کا کزن ہے۔
تفتیش کا عمل
پولیس کی جانب سے ضابطے کی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے جبکہ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔