جرمنی میں مقیم عبیرہ ضیاء نے نوجوانوں کی فلاحی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ تعلیمی میدان میں لوہا منوایا

عبیرہ ضیاء کی تعلیمی کامیابی

فرینکفرٹ (نمائندہ خصوصی) پرائم منسٹر یوتھ کونسل اوورسیز چیپٹر جرمنی کی فعال اور باصلاحیت رکن عبیرہ ضیاء نے ایک اور قابلِ فخر سنگِ میل عبور کر لیا۔ انہوں نے جرمنی کا معروف تعلیمی امتحان Realschulabschluss اعلیٰ کارکردگی کے ساتھ کامیابی سے مکمل کر لیا ہے۔ 2.0 گریڈ پوائنٹ کے ساتھ حاصل کی گئی یہ کامیابی نہ صرف ان کی علمی محنت کا ثبوت ہے بلکہ ان کے روشن مستقبل کی جانب ایک بڑا قدم بھی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل کے باقی میچز بنگلہ دیش منتقل کرنے کی تجویز آ گئی

آنے والا مستقبل

عبیرہ ضیاء ایک باہمت، باکردار اور پرعزم طالبہ ہیں جن کا خواب ہے کہ وہ مستقبل میں ڈاکٹر بن کر انسانیت کی خدمت کریں۔ ان کی تعلیمی کامیابی اس بات کا بین ثبوت ہے کہ اگر دل میں کچھ کر دکھانے کی لگن ہو، والدین کی دعائیں ساتھ ہوں اور محنت کا دامن نہ چھوڑا جائے تو کوئی بھی منزل ناممکن نہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کے لیے دوبارہ کھیلنا میرا ہدف ہے، دھواں دار بیٹر صاحبزادہ فرحان

عبیرہ کی گفتگو

اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے عبیرہ ضیاء نے کہا کہ آج کا دن میری زندگی کا ایک یادگار لمحہ ہے، میں نے Realschulabschluss مکمل کر لیا ہے، یہ سفر آسان نہ تھا۔ اس میں بے شمار قربانیاں، نیند سے محروم راتیں اور مسلسل جدوجہد شامل رہی لیکن الحمدللہ، والدین کی دعا، اساتذہ کی رہنمائی اور دوستوں کی حوصلہ افزائی نے مجھے اس مقام تک پہنچایا۔

یہ بھی پڑھیں: جوڈیشل کمیشن نے سپریم کورٹ آئینی بینچ کی مدت میں 30 نومبر تک توسیع کردی

تعلیمی سند کی اہمیت

ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ صرف ایک تعلیمی سند نہیں، بلکہ اس اعتماد کا ثبوت ہے کہ جب دعاؤں کے سائے ہوں اور محنت کا جذبہ ہو، تو کچھ بھی ناممکن نہیں۔ میں تہہ دل سے شکر گزار ہوں ان تمام لوگوں کی جنہوں نے میرے اس سفر میں میرا ساتھ دیا، حوصلہ دیا اور مجھ پر یقین رکھا، یہ اختتام نہیں بلکہ ایک نئے سفر کا آغاز ہے۔ میرا خواب ہے کہ میں ڈاکٹر بن کر انسانیت کی خدمت کروں اور اپنے ملک و قوم کا نام روشن کروں۔

دیگر سرگرمیاں

عبیرہ ضیاء پہلے ہی جرمنی میں پاکستانی نوجوانوں کی رہنمائی، وی لاگنگ، ورکشاپس اور سماجی سرگرمیوں کے ذریعے متحرک کردار ادا کر رہی ہیں۔ ان کی یہ علمی کامیابی اور جذبہ اُن نوجوانوں کے لیے مشعلِ راہ ہے جو بیرونِ ملک رہتے ہوئے بھی اپنی پہچان، تعلیم اور خدمات کے ذریعے پاکستان کا فخر بننا چاہتے ہیں۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...