ماہرہ خان کے عمر پر تنقید سے متعلق اہم انکشافات

ماہرہ خان کا انٹرویو
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) ماہرہ خان نے فلم ’لو گُرو‘ کی کامیابی، مستقبل کے منصوبوں اور عمر پر تنقید سے متعلق اہم انکشافات کردیے۔
یہ بھی پڑھیں: کامران لاشاری کا استعفیٰ منظور، آفس چھوڑنے کی ہدایت
فلم ’لو گُرو‘ کی کامیابی
ڈان نیوز کے مطابق پاکستانی سپر سٹار ماہرہ خان ان دنوں اپنی سپرہٹ فلم ’لو گُرو‘ کی شاندار کامیابی کے باعث خبروں میں ہیں، جو اب تک 70 کروڑ روپے سے زائد کما چکی ہے اور تاحال سنیما گھروں میں کامیابی سے چل رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سونا سستا ہو گیا، چاندی کی قیمت بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
پچھلے پروجیکٹس کی کامیابی
اس سے قبل ماہرہ کو ’رضیہ‘، ’ہم کہاں کے سچے تھے‘، ’ایک ہے نگار‘ اور ’قائدِاعظم زندہ باد‘ جیسے پراجیکٹس میں شاندار کارکردگی پر سراہا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: یورپ میں اسرائیل کی حمایت تاریخی طور پر کم ترین سطح پر پہنچ گئی، 6 ملکوں کے سروے میں حیران کن انکشاف
آنے والے منصوبے
حال ہی میں ماہرہ خان نے ایک تفصیلی انٹرویو دیا جس میں انہوں نے فلم ’لو گُرو‘ کی کامیابی، آنے والے منصوبے، عمر پر تنقید اور بھارت میں پابندی جیسے موضوعات پر کھل کر بات کی۔ اللّٰہ کا شکر ہے کہ لو گُرو کامیاب ہوئی کیونکہ یہ ہم سب کے لیے بہت ضروری تھی۔ جب کوئی پروجیکٹ کامیاب ہوتا ہے تو ایک نیا حوصلہ ملتا ہے اور آپ فوری طور پر اگلے پراجیکٹس میں مصروف ہو جاتے ہیں۔
انہوں نے مزید بتایا کہ وہ اس وقت 2 سکرپٹس پڑھ رہی ہیں اور جلد ایک کا انتخاب کریں گی۔
یہ بھی پڑھیں: ہیونڈائی نشاط موٹرز پر دھوکہ دہی پر مبنی اشتہار جاری پر 2.5 کروڑ روپے جرمانہ
فلم کے ڈائریکٹر سے سیکھنے کا تجربہ
ماہرہ نے فلم کے ڈائریکٹر ندیم بیگ سے متعلق کہا کہ میں نے ان سے بہت کچھ سیکھا، انہوں نے پورے پروجیکٹ میں میری رہنمائی کی، کردار صوفیہ مجھے اتنا سمجھ آ چکا تھا کہ اسے نبھانا آسان ہوگیا۔
یہ بھی پڑھیں: ترکی بحری جہاز خیر سگالی دورے پر کراچی پہنچ گیا
آنے والی فلمیں
ماہرہ نے بتایا کہ میری فلم ’نیلوفر‘ بھی آنے والی ہے، جس کے لیے پوری ٹیم نے بہت محنت اور محبت سے کام کیا، تاہم اس کی ریلیز کی حتمی تاریخ ابھی طے نہیں جبکہ ’جو بچے ہیں سنگ سمیٹ لو‘ میں میرا کردار بالکل مختلف نوعیت کا ہوگا، جس پر میں پُرجوش ہوں۔
عمر پر تنقید کا سامنا
ماہرہ نے انکشاف کیا کہ فلم کی ریلیز کے دوران مجھے عمر پر تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑا۔ انہوں نے کہا کہ میری والدہ نے مجھے ایک کلپ دکھایا جس میں ایک شخص میری عمر پر بات کر رہا تھا اور وہ کہہ رہی تھیں کہ ’تم اپنی عمر چھپا کیوں نہیں لیتیں؟‘ میں نے جواب دیا ’کیوں چھپاؤں؟ یہی میں ہوں، میں نے ہمیشہ سچ بولا، چاہے وہ میری شادی ہو، ماں بننے کا لمحہ، طلاق ہو یا میری عمر۔ یہ سب مجھے پریشان نہیں کرتا، میں ہر طرح کی رائے کو خوش آمدید کہتی ہوں۔‘