بانی چیئرمین کی رہائی کے لیے ہم پر کارکنوں کا بہت پریشر ہے، بیرسٹر گوہر

پی ٹی آئی کی موجودہ صورتحال
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ بانی چیئرمین کی رہائی کے لیے ہم پر کارکنوں کا بہت پریشر ہے۔ جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں گفتگو کے دوران بیرسٹر گوہر نے کہا کہ مخصوص نشستوں کے سپریم کورٹ کے فیصلے سے بڑی مایوسی ہوئی، ہماری جیتی ہوئی نشستیں بانٹی گئیں، یہ غلط ہوا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: فیض حمید کے خلاف چارج شیٹ آئندہ آنے والوں کے لیے عبرت ہوگی، مصطفی کمال کا بیان
مخالف تحریک عدم اعتماد
انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے ایم پی اے کسی پارٹی میں نہیں جائیں گے، علی امین کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب نہیں ہوگی، ڈٹ کر مقابلہ کریں گے، جسے شوق ہے وہ تحریک عدم اعتماد لے آئے۔
یہ بھی پڑھیں: گینگ ریپ کیس کی مدعیہ نے دلبرداشتہ ہو کر زہریلی گولیاں کھا لیں
پارٹی کے اندر اختلافات
چیئرمین پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ پارٹی میں اختلافات ہوجاتے ہیں لیکن یہ اختلافات باہر نہیں آنا چاہئیں، جتنے علی امین ہمارے لئے معتبر ہیں اتنے ہی جنید اکبر بھی ہیں۔
خان صاحب سے ملاقات کی مشکلات
اُن کا کہنا تھا کہ خان صاحب سے ملاقات کی اجازت نہیں مل رہی تھی، بجٹ مشروط پاس کیا، بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے کارکنوں کا بہت پریشر ہے، ہم اس بارے میں ہر فورم پر آواز اٹھا رہے ہیں۔