پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 10 روپے 39 پیسے تک کا اضافہ

مہنگائی کی نئی لہر
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) حکومت نے مہنگائی کی چکی میں پس رہے عوام پر پٹرول بم گرادیا۔
یہ بھی پڑھیں: جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت 21جون تک ملتوی
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 10 روپے 39 پیسے تک کا اضافہ کر دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کرکٹ ایک نازک دوراہے پر ہے، چیمپئنز ٹرافی کے حوالے سے شاہد آفریدی کا بیان
نئی قیمتوں کی تفصیلات
نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں آٹھ روپے 36 پیسے جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 10 روپے 39 پیسے اضافہ کیا گیا ہے۔
نئی قیمتیں
اس اضافے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 266 روپے 79 پیسے فی لیٹر مقرر ہو گئی جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 272 روپے 98 پیسے فی لیٹر مقرر ہو گئی۔ نئی قیمتوں کا اطلاق یکم جولائی (آج) سے کردیا گیا۔