ملک بھر میں 5 جولائی تک وقفے وقفے سے بارشوں کی پیشگوئی

بارشوں کی پیشگوئی

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) ملک بھر میں 5 جولائی تک وقفے وقفے سے بارشوں کی پیشگوئی کردی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب کے پہلے اور منفرد مینارٹی کارڈ کی منظوری، کتنےہزار اقلیتی خاندانوں کو مالی امداد ملے گی؟ جانیے

موسلا دھار بارش کا امکان

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق شمال مشرقی پنجاب، خطہ پوٹھوہار اور بالائی خیبر پختونخوا میں موسلا دھار بارش کا امکان ہے۔ مری، گلیات، اسلام آباد راولپنڈی، سوات، پشاور میں طغیانی، کشمیر میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ بڑھ گیا۔

یہ بھی پڑھیں: تحریک انصاف کے 15 ہزار سے زائد کارکنوں کیخلاف درج ایف آئی آر کا مسودہ منظر عام پر آگیا

بارشوں کے نقصانات

لاہور، گوجرانوالہ، سوات، مالاکنڈ، جہلم، چکوال اور سیالکوٹ میں بارش کا امکان ہے۔ ملک بھر میں بارشوں اور سیلابی ریلوں کے نتیجے میں اب تک 45 افراد زندگی کی بازی ہار گئے، 68 زخمی بھی ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: بشریٰ بی بی کی بہن مریم ریاض وٹو نے پارٹی رہنما مشعال یوسف زئی کو آڑے ہاتھوں لے لیا

حفاظتی اقدامات

واضح رہے کہ شدید بارشوں اور اربن فلڈنگ کے خدشات کے باعث راولپنڈی میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے۔ نالہ لئی اور دیگر آبی گزر گاہوں میں نہانے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

تربیلا ڈیم کی صورتحال

حالیہ بارشوں اور سیلابی ریلوں سے تربیلا ڈیم کی سطح بلند ہوگئی ہے۔ ڈیم میں پانی کی سطح 1498 فٹ ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش 1550 فٹ ہے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...