مودی سرکار کے زیر تسلط مقبوضہ کشمیر میں خواتین مسلسل عدم تحفظ کا شکار
خواتین کا عدم تحفظ
سری نگر (ڈیلی پاکستان آن لائن) بی جے پی کی کٹھ پتلی مودی سرکار کے زیر تسلط مقبوضہ کشمیر میں خواتین مسلسل عدم تحفظ کا شکار ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سبی کے قریب مسافر کوچ کھائی میں جا گری، 4 مسافر جاں بحق، 40 زخمی
بھارتی حکومت کا دعویٰ
نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق بھارتی حکومت کی جانب سے 7 لاکھ فوج تعینات کرنے کے باوجود مقبوضہ کشمیر غیر محفوظ ہے، جہاں آرٹیکل 370 کی منسوخی کے بعد مقبوضہ وادی کے عوام اور سیاح شدید عدم تحفظ کا شکار ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: نیب نے 6 ماہ کے دوران 547 ارب روپے سے زائد رقوم کی ریکارڈ ریکوری کرلی
پہلگام میں زیادتی کا کیس
پہلگام میں فالس فلیگ کے بعد بزرگ سیاح خاتون سے زیادتی نے سیاحتی تحفظ پر سوالات اٹھا دیے ہیں۔ انڈیا ٹو ڈے کے مطابق "پہلگام کے ہوٹل میں 70 سالہ سیاح خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا"۔ مہاراشٹر سے آئی بزرگ سیاح کو ہوٹل کے کمرے میں درندہ صفت شخص نے ہوس کا نشانہ بنایا۔
یہ بھی پڑھیں: 5 سال بعد قومی ائیرلائن کی پہلی پرواز اسلام آباد سے مانچسٹر پہنچ گئی
مودی حکومت کی ناکامی
بی جے پی کی انتہا پسند حکومت نے بھارت کو خواتین کے لیے دنیا کا سب سے غیر محفوظ ملک بنا دیا ہے۔ مودی راج میں خواتین سے زیادتی روز کا معمول بن چکا ہے جب کہ نظامِ انصاف مفلوج اور ریاست خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر اور صدر ٹرمپ کی ملاقات پر بلاول بھٹو زرداری کا بیان بھی آ گیا
پہلگام کی سیاحتی ساکھ پر اثرات
بزرگ سیاح خاتون کے ساتھ یہ واقعہ پہلگام کی سیاحتی ساکھ پر بدنما داغ ہے۔ مودی سرکار کی فوجی گرفت نے کشمیریوں کو تحفظ نہیں صرف جبر دیا ہے، جس کے نتیجے میں مقبوضہ کشمیر میں درندگی کے واقعات ہندوتوا حکمت عملی کا نتیجہ بن چکے ہیں۔
امریکا کی جانب سے انتباہ
بھارت میں خواتین کیخلاف بڑھتے جرائم کے بعد امریکا نے اپنی خواتین شہریوں کو بھارت کا سفر اکیلے نہ کرنے کا مشورہ دیا ہے۔








