گوجرانوالہ: ایمن آباد میں مبینہ طور پر زہریلے کھانے سے جاں بحق 2 بہنوں کا بھائی بھی چل بسا

تازہ ترین خبریں
گوجرانوالہ(ڈیلی پاکستان آن لائن) گوجرانوالہ میں مبینہ طور پر زہریلا کھانا کھانے سے جاں بحق دو بہنوں کا بھائی بھی چل بسا، ہلاکتوں کی تعداد 3 ہوگئی۔
یہ بھی پڑھیں: انگلش کرکٹر جو روٹ نے نیا ریکارڈ قائم کر دیا
ماتم کی تقریب
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق گوجرانوالہ کی تحصیل کامونکی کے علاقے ایمن آباد میں سالگرہ کی تقریب ماتم میں تبدیل ہوگئی، مبینہ طور پر زہریلا کھانا کھانے سے گزشتہ روز جاں بحق ہونے والی سات سال کی نور فاطمہ اور چار سال کی جنت کا بڑا بھائی آٹھ سال کا حیدر بھی دم توڑ گیا۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان اقتدار بدر ہونے کے بعد سے اب تک مسلسل غلط پتّے چل رہے ہیں: عرفان صدیقی کھل کر بول پڑے
کھانا اور صحت کی خرابی
انٹرنیشنل کبڈی پلیئر نوید پہلوان نے اتوار اور سوموار کی درمیانی رات بیٹی کی سالگرہ پر مقامی فوڈ پوائنٹس سے کھانا اور کیک منگوایا تھا، جسے کھانے کے کچھ گھنٹے بعد نوید پہلوان اور بچوں کی طبیعت خراب ہوگئی تو انہیں سول ہسپتال منتقل کیا گیا۔ جہاں پہلے نوید پہلوان کی بیٹی نور فاطمہ پھر جنت اور اب بیٹا حیدر بھی جاں بحق ہوگیا۔
قانونی کارروائی
ایمن آباد پولیس نے پانچ فوڈ پوائنٹس کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے 6 افراد کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ پنجاب فوڈ اتھارٹی نے گزشتہ رات تمام فوڈ پوائنٹس کو سیل کردیا تھا۔