جنوبی افریقا کے فاف ڈوپلیسی نے بابر اعظم کا اہم ریکارڈ توڑ دیا

فاف ڈوپلیسی کا تاریخی ریکارڈ
نیویارک(ڈیلی پاکستان آن لائن) جنوبی افریقا کے فاف ڈوپلیسی نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں قومی کرکٹر بابراعظم کا ریکارڈ توڑ دیا۔
یہ بھی پڑھیں: دریائے سوات کے کنارے تعمیرات و این او سی کا معاملہ، انکوائری شروع
کپتان کی حیثیت سے نئے ریکارڈ
ذریعے کے مطابق فاف ڈوپلیسی مختصر فارمیٹ میں سب سے زیادہ 8 سنچریاں بنانے والے کپتان بن گئے۔
یہ بھی پڑھیں: اسرائیلی جارحیت سے عالمی امن کو خطرات لاحق ہیں: اسحاق ڈار کا او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل اجلاس سے خطاب
میجر لیگ میں شاندار اننگز
جنوبی افریقی کرکٹر نے امریکا کی میجر لیگ کرکٹ میں ٹیکساس سپر کنگز کی جانب سے ترپن گیندوں پر 103 رنز کی اننگز کھیلی۔ ڈوپلیسی کی دھواں دھار اننگز میں 5 چوکے اور 9 چھکے شامل تھے۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور میں نشئیوں نے بھکاری کو قتل کردیا
عمریں اور سنچریاں
یہ میجر لیگ میں سان فرانسسکو یونی کارنز کے بعد اس سال ان کی دوسری سنچری ہے۔ اس اننگز کے ساتھ ڈوپلیسی 40 برس کی عمر کے بعد ٹی ٹوئنٹی کی تاریخ میں 2 سنچریاں بنانے والے پہلے بیٹر بن گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: راولپنڈی: بانی پی ٹی آئی، بشریٰ بی بی، علیمہ خان اور دیگر کیخلاف تھانہ ٹیکسلا میں مقدمہ درج
بابراعظم کا مقام
انہوں نے ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں بطور کپتان سب سے زیادہ سنچریاں بنانے کا اعزاز بھی اپنے نام کرلیا ہے جنہوں نے اب تک مجموعی طور پر 8 سنچریاں اسکور کیں۔
پاکستانی کپتان کا بہترین ریکارڈ
اس فہرست میں پاکستان کے بابراعظم دوسرے نمبر پر ہیں جنہوں نے بطور کپتان 7 سنچریاں اسکور کیں۔ بابر اعظم اب تک 144 میچز میں بطور کپتان 5200 سے زائد رنز اسکور کر چکے ہیں۔