عزاداروں کو تحفظ اور سہولیات فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے: عظمٰی بخاری کا چنیوٹ کا دورہ

چنیوٹ کا دورہ
چنیوٹ(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اطلاعات پنجاب و انچارج محرم انتظامات فیصل آباد ڈویژن، عظمیٰ بخاری نے عشرہ محرم الحرام کے انتظامی و حفاظتی اقدامات کا جائزہ لینے کے لیے ضلع چنیوٹ کا دورہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر صفی اللہ گوندل اور ڈی پی او عبداللہ احمد نے ڈی سی آفس میں محرم الحرام کے سیکیورٹی اور دیگر انتظامات پر بریفنگ دی۔
یہ بھی پڑھیں: روس نیٹو ممالک پر 4 سال میں حملہ کرسکتا ہے: جرمن ڈیفنس چیف
تحفظ اور سہولیات کی فراہمی
اس موقع پر وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے واضح ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ عزاداروں کو تحفظ اور سہولیات فراہم کرنا حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے، اور کسی بھی قسم کی کوتاہی یا خلا ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے جلوسوں کے منتظمین اور لائسنس داران سے ملاقات کرتے ہوئے کہا کہ محرم، رواداری، بھائی چارے اور صبر کا درس دیتا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایات پر ہم سب اضلاع میں متحرک ہیں تاکہ ہر سطح پر امن و انتظام کو یقینی بنایا جا سکے۔
یہ بھی پڑھیں: اسرائیل کا قطر پر حملہ، افغان حکومت کا سخت رد عمل سامنے آگیا
سیکیورٹی اقدامات
تمام جلوسوں اور مجالس کے روٹس کی کڑی نگرانی جاری ہے۔ فلیش پوائنٹس پر خصوصی الرٹ، سیکیورٹی اداروں کی مکمل ہم آہنگی اور امن کمیٹی کے علماء کرام سے قریبی رابطہ برقرار رکھا جا رہا ہے۔ سوشل میڈیا پر شرانگیز یا نفرت انگیز مواد پھیلانے والوں کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی ہے۔ محرم کے ایام میں سوشل میڈیا کی 24/7 مانیٹرنگ جاری ہے، اور کوئی بھی شرپسند قانون سے نہیں بچ سکے گا۔
یہ بھی پڑھیں: سینیٹ قائمہ کمیٹی اطلاعات و نشریات میں پیکا ایکٹ کے تحت 372 غیر قانونی مقدمات درج ہونے کا انکشاف
عزاداروں کے لیے سہولیات
انہوں نے مزید کہا کہ جلوسوں کے راستوں پر سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے نگرانی کی جا رہی ہے، جبکہ موبائل ہسپتال، کلینک آن وِیل، اور پانی کے چھڑکاؤ سمیت تمام سہولتیں عزاداروں کے لیے موجود ہیں۔ ہم محض مذہبی ذمہ داری ادا نہیں کر رہے، بلکہ امن و امان کے قیام کے لیے قومی فریضہ ادا کر رہے ہیں، جس کے لیے تمام طبقات کی مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت کو جن رافیل طیاروں پر غرور تھا انہیں زمین بوس کر دیا، ہمیں اپنی افواج پر فخر ہے:راجہ پرویز اشرف
عاشور کے ایام کی نگرانی
وزیر اطلاعات نے بتایا کہ وہ یوم عاشور کے جلوسوں اور مجالس کے اختتام تک فیصل آباد ڈویژن میں موجود رہیں گی۔ انہوں نے چنیوٹ انتظامیہ کو بہترین اقدامات پر سراہا اور منتظمین سے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔
یہ بھی پڑھیں: وفاقی ٹیکس محتسب نے ایف بی آر کے کرپٹو کرنسی پر ٹیکس پالیسی مرتب نہ کرنے پر سخت نوٹس لے لیا
صوبے میں ترقیاتی اقدامات
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت صوبہ بھر میں گلیاں تعمیر کی جا رہی ہیں، دیہاتوں کو ماڈل ولیجز میں تبدیل کیا جا رہا ہے، جبکہ سیوریج سسٹمز کی اپ گریڈیشن بھی جاری ہے۔
امن اور بھائی چارے کا درس
انکا یہ بھی کہنا تھا کہ مشترکہ کاوشوں سے ہم محرم الحرام کے ایام میں مثالی امن، رواداری اور بھائی چارے کو فروغ دیں گے۔ جلوس منتظمین نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری کا شکریہ ادا کرتے ہوئے حکومتی اقدامات کو قابل تحسین قرار دیا۔