محرم انتظامات: عظمیٰ بخاری کا جڑانوالہ کا دورہ،ایس او پیز کاغذوں پر نہیں، زمینی حقائق میں نظر آئیں: وزیر اطلاعات

وزیر اعلیٰ پنجاب کا خصوصی دورہ جڑانوالہ
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی خصوصی ہدایت پر صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے جڑانوالہ کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران انہوں نے مرکزی امام بارگاہ قصرِ بتول، جلوس کے روٹس، سبیلوں، فیلڈ ہسپتال، کلینک آن وہیل اور دیگر انتظامات کا جائزہ لیا۔
یہ بھی پڑھیں: فٹبال نکلانے کیلئے کنویں میں اترا، کوشش کے باوجود ہر بار نیچے گر جاتا، گہری ہوتی شام نے اندھیرا کر دیا،قسمت اچھی کہ کمپنی کے ملازمین ادھر آن نکلے
اجتماعی حفاظتی انتظامات
صوبائی وزیر نے جلوس کے داخلی و خارجی راستے علیٰحدہ رکھنے، کنٹرول روم کے سی سی ٹی وی کیمروں کو مکمل فعال رکھنے، اور رضاکاروں کو تربیت دے کر تعینات کرنے کے احکامات دیئے۔ اس موقع پر انہوں نے شربت کی سبیل کا معائنہ بھی کیا اور دستیاب سہولیات کا جائزہ لیا۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب دھی رانی پروگرام: درخواستوں کی وصولی شروع، دولہا دلہن کو 1 لاکھ روپے ملیں گے
ایس او پیز کی اہمیت
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ ایس او پیز صرف کاغذوں پر نہیں، زمینی حقائق میں نظر آئیں۔ اتحاد و بھائی چارے کیلئے تمام اسٹیک ہولڈرز اور امن کمیٹی کو آن بورڈ رکھا جائے۔ وزیر اطلاعات پنجاب نے اسسٹنٹ کمیشنر دفتر میں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ہدایت کی کہ ایام عاشورہ کے دوران تمام افسران فیلڈ میں موجود رہیں، اور بارشوں کی پیشگوئی کے تناظر میں نکاسیٔ آب کے خاص انتظامات کیے جائیں۔
ملازمین کی موجودگی
اس موقع پر ڈپٹی کمشنر فیصل آباد ندیم ناصر، ایس ایس پی آپریشن، اسسٹنٹ کمشنر جڑانوالہ بھی ان کے ہمراہ تھے۔