خواجہ آصف نے وفاقی اور پنجاب حکومت میں پیپلزپارٹی کی شمولیت کا اشارہ دیدیا

خواجہ آصف کا پیپلز پارٹی کی شمولیت کا اشارہ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر دفاع خواجہ آصف نے وفاقی اور پنجاب حکومت میں پیپلز پارٹی کی شمولیت کا اشارہ دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: فوجی فر ٹیلائزر کمپنی کا پی آئی اے کے شیئرز خریدنے میں دلچسپی کا اظہار
پیپلز پارٹی کی شمولیت کی ممکنہ خبروں پر تبصرہ
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ اس وقت کیا ہو رہا ہے، یہ تو نہیں بتا سکتے لیکن امکان ہے کہ پیپلز پارٹی حکومت میں شامل ہو جائے۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی اقتدار میں آ کر متنازعہ غیر آئینی ترامیم کا خاتمہ کرے گی: بیرسٹر سیف
خواجہ آصف کی پیپلز پارٹی کے ساتھ تعلقات کی تفصیلات
وزیر دفاع خواجہ آصف نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی کی حکومت میں شمولیت اچھی بات ہوگی، مگر انہیں پیپلز پارٹی سے حکومت کے رابطوں کی تفصیلات کا علم نہیں۔
یہ بھی پڑھیں: خیبر پختونخوا میں سڑک کنارے نصب بم سے پولیس موبائل پر حملہ، 2 اہلکار زخمی
ن لیگ اور پیپلز پارٹی کا قومی ایجنڈا
ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن قومی ایجنڈا پر مل کر کام کر سکتی ہیں۔
شرجیل میمن کی تردید
یاد رہے کہ اس سے قبل پیر کو سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن نے کہا تھا کہ فی الحال وفاق سے پیپلز پارٹی کو کوئی پیشکش نہیں کی گئی، وہ ایسی باتوں کی تردید کرتے ہیں۔