ایشیا کپ 2025 کا ممکنہ شیڈول سامنے آگیا

ایشیا کپ 2025 کا ممکنہ شیڈول
نئی دہلی(ڈیلی پاکستان آن لائن) ایشین کرکٹ کونسل کے تحت ہونے والا ایشیا کپ 2025 کا ممکنہ شیڈول سامنے آگیا۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب ایسڈ کنٹرول بل 2025: متفقہ طور پر منظور، خطرناک کیمیکلز کی خرید و فروخت، ذخیرہ اور تقسیم پر سخت ضوابط عائد
ایشیا کپ کی تاریخیں
بھارتی میڈیا کے مطابق ایشیا کپ 4 یا 5 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان ہے، ایشیا کپ کے حوالے سے حتمی فیصلہ رواں ہفتے ہوسکتا ہے۔ بھارت کی میزبانی میں ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت مشکل فیصلے کر رہی ہے، آنے والے دنوں میں معیشت میں مزید بہتری آئے گی: اعظم نذیر تارڑ
پاک بھارت مقابلہ
رپورٹ کے مطابق پاک بھارت ٹاکرا 7 ستمبر کو دبئی میں ہوگا۔ پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں ایونٹ میں کم از کم دو بار ٹکرائیں گی۔
یہ بھی پڑھیں: ایران کے سابق ولی عہد رضا پہلوی کا پیغام بھی آ گیا
میزبانی اور شریک ٹیمیں
واضح رہے کہ ایشیا کپ 2025 کی میزبانی بھارت کے پاس ہے مگر ایشیا کپ 2025 ہائبرڈ ماڈل کے تحت کھیلا جا ئے گا، بھارت اور پاکستان سمیت 6 ٹیمیں ایشیاء کپ میں شرکت کریں گے۔
میزبانی کے لئے امیدوار
پہلے یو اے ای اور سری لنکا کو شریک میزبانی کے لیے ممکنہ امیدوار قرار دیا جا رہا تھا، لیکن موجودہ حالات کے تناظر میں متحدہ عرب امارات کا انتخاب کیا گیا ہے۔