سعودی عرب: زچگی کے بعد ملازمت پیشہ خواتین کو 3 ماہ تک تنخواہ کے قانون پر عمل شروع

نئے قانون کا نفاذ
ریاض (ڈیلی پاکستان آن لائن) سعودی عرب میں زچگی کے بعد ملازمت پیشہ خواتین کو 3 ماہ تک تنخواہ کے قانون پر عملدرآمد شروع ہوگیا۔
یہ بھی پڑھیں: دہشتگردوں کے خلاف آئی ایس آئی اور بھارتی خفیہ ایجنسی را مل کر کام کرے، بلاول بھٹو کی تجویز
شاہی قانون کی منظوری
نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق سوشل سکیورٹی انشورنس پالیسی سے متعلق شاہی قانون کی منظوری 2 جولائی 2024 کو دی گئی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: ہمایوں اشرف نے شادی نہ کرنے کی وجہ بتا دی
زچگی الاؤنس کی تفصیلات
سعودی جنرل سوشل انشورنس کے مطابق زچگی الاؤنس سعودی اور غیرملکی خواتین کے لیے یکساں ہوگا۔ قانونی شرائط کے مطابق زچگی الاؤنس ولادت کے فوری بعد سے 3 ماہ تک ادا کیا جائے گا۔
مزید معلومات
سعودی جنرل سوشل انشورنس کے مطابق اگر نومولود بیمار یا معذور ہو تو الاؤنس میں ایک ماہ کے لیے مشروط اضافہ ممکن ہوگا۔