گورنر سندھ نے فنانس بل پر دستخط کردیے

گورنر سندھ کی اہم منظوری
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے سندھ فنانس بل کی منظوری دے دی۔
یہ بھی پڑھیں: وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا،وقت تبدیل ، 16 نکاتی ایجنڈا بھی جاری
سندھ فنانس بل کا نفاذ
نجی ٹی وی جیو نیوز نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی منظوری کے بعد سندھ فنانس بل یکم جولائی سے نافذ العمل ہوگیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بہن نے بھائی کا ریکارڈ توڑ دیا
موٹر سائیکل کی انشورنس کی شرط سے استثنیٰ
فنانس بل میں موٹر سائیکل کو لازمی انشورنس کی شرط سے مستثنیٰ قرار دے دیا گیا ہے۔
عوامی ریلیف کے اقدامات
اس حوالے سے گورنر سندھ کا کہنا ہے کہ تعلیم، صحت، آئی ٹی، پیشہ ورانہ ٹیکسیشن، انفر اسٹرکچر اور مینوفیکچرنگ سمیت مختلف شعبوں میں عوام کو ریلیف دیا گیا ہے ۔