الیکشن کمیشن کا فیصلہ؛ کس جماعت کی کتنی مخصوص نشستیں بحال ہوئیں؟
الیکشن کمیشن کی نشستوں کی بحالی
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) الیکشن کمیشن آف پاکستان کے قومی و صوبائی اسمبلیوں کی مخصوص نشستوں سے متعلق فیصلے کے بعد کس جماعت کی کتنی مخصوص نشستیں بحال ہوئی ہیں، اس کی تفصیلات سامنے آ گئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: مریم نواز نے جو پورٹ ایبل واش روم کی تصویر شیئر کی وہ تجرباتی طور پر تھی، سیلاب متاثرین کیلئے واش رومز فیلڈ میں دستیاب ہیں، چنیوٹ انتظامیہ نے ویڈیو بنا کر جاری کر دی
قومی اسمبلی کی مخصوص نشستیں
نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز نے فیصلے کے حوالے سے بتایا کہ قومی اسمبلی کی خیبرپختوا سے ن لیگ کی 2، پیپلزپارٹی کی 2 جب کہ جے یو آئی کی ایک مخصوص نشست بحال ہوئی ہے۔ اسی طرح قومی اسمبلی میں ن لیگ کی ایک، جے یو آئی کی ایک اور پیپلزپارٹی کی ایک نشست بحال ہوئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: دورۂ امریکہ، اسحاق ڈار واشنگٹن بھی جائیں گے، اہم شخصیت سے ملاقات طے
خیبرپختوا اسمبلی کی نشستیں
دوسری جانب خیبرپختوا اسمبلی سے جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کی 8 مخصوص نشستیں بحال ہوئی ہیں، ن لیگ کی 6، پیپلزپارٹی کی 6 جب کہ اے این پی کی ایک نشست بحال ہوئی ہے۔
علاوہ ازیں کے پی کے کی صوبائی اسمبلی میں جے یو آئی کی 2 جب کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی ایک ایک نان مسلم مخصوص نشست بحال ہوگئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی، آئی جی سندھ کا ملیر جیل کا دورہ، واقعے کی اعلیٰ سطحی تحقیقات کا اعلان
مجموعی نشستوں کی تعداد
الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد مجموعی طور پر ن لیگ کی 43 نشستیں بحال ہوئیں، پیپلزپارٹی کی 14، جے یو آئی کی 12 اور آئی پی پی، ق لیگ، اے این پی، ایم کیو ایم، پی ٹی آئی پی کی ایک ایک نشست بحال ہوئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اجے دیوگن کی سنگھم اگین کو دوسرے دن بھی بڑی کامیابی مل گئی
پنجاب اسمبلی کی مخصوص نشستیں
پنجاب اسمبلی میں ن لیگ کی 21 مخصوص نشستیں بحال ہو گئی ہیں جب کہ پیپلزپارٹی کی ایک، استحکام پاکستان پارٹی کی ایک اور پاکستان مسلم لیگ کی ایک مخصوص نشست بحال ہوئی ہے۔
اسی طرح پنجاب اسمبلی میں ن لیگ کی 2 جب کہ پیپلزپارٹی کی ایک نان مسلم نشست بحال ہوئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور میں 13 سالہ گھریلوملازمہ پر تشدد، مالک اور رشتہ دار گرفتار
سندھ اسمبلی کی خاص نشستیں
سندھ اسمبلی سے پیپلزپارٹی اور ایم کیو ایم پاکستان کی ایک ایک مخصوص نشستیں بحال ہوئی ہیں جب کہ سندھ اسمبلی سے پیپلز پارٹی کی ایک نان مسلم نشست بحال ہوئی ہے۔
نتیجہ
واضح رہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کی تعمیل میں الیکشن کمیشن نے قومی و صوبائی اسمبلیوں کی مخصوص نشستیں بحال کردی ہیں۔








