پنجاب کے دریاؤں اور ندی نالوں میں پانی کی سطح میں اضافے کا خدشہ، پی ڈی ایم اے الرٹ جاری

پنجاب میں دریاؤں میں پانی کی سطح میں اضافے کا الرٹ
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پی ڈی ایم اے پنجاب نے پنجاب کے تمام بڑے دریاؤں میں پانی کی سطح میں اضافے کے بارے میں الرٹ جاری کر دیا ہے۔ 07 جولائی سے تمام بڑے دریاؤں اور ان سے ملحقہ ندی نالوں میں پانی کی سطح میں اضافے کا خدشہ موجود ہے۔
یہ بھی پڑھیں: شراب نوشی کے بعد آدمی کا چہرہ سوج گیا، ڈاکٹر کے پاس گیا تو ایسی خطرناک بیماری کا انکشاف کہ زندگی ہی بدل گئی
مون سون بارشوں کی پیشگوئی
6 جولائی سے پنجاب میں مون سون بارشوں کا طاقتور سلسلہ شروع ہونے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں رودکوہیوں میں فلیش فلڈنگ کا بھی خطرہ ہے۔ اس کے ساتھ بڑے شہروں میں اربن فلڈنگ کے خدشات بھی موجود ہیں۔ مری اور گلیات کے بعض خطرناک علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: فیصلہ کن پنڈی ٹیسٹ: انگلینڈ کا پاکستان کیخاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ
زرعی ہدایات اور اقدامات
ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے، عرفان علی کاٹھیا کا کہنا ہے کہ کسانوں کو چاہیے کہ وہ اپنے تمام اقدامات موسم کی پیشگوئی اور ہدایات کے مطابق انجام دیں۔ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے متعلقہ ادارے الرٹ رہیں۔ صوبائی کنٹرول روم سمیت تمام اضلاع کے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آپریشن سنٹرز کو بھی چوکنا کیا جا چکا ہے۔ پی ڈی ایم اے کنٹرول روم میں صورتحال کی مانیٹرنگ 24/7 جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پرامن زندگی گزارنے کا موقع دیں۔۔۔ باجوڑ کے عوام کا دہشتگردوں کے خلاف احتجاج، انگریزی جریدے کی گمراہ کن رپورٹنگ پر شدید ردعمل
شہریوں کے لیے ہنگامی ہدایات
1122 سمیت دیگر ریسکیو ادارے مشینری اور عملے کو الرٹ رکھیں۔ شہریوں کو خراب موسم کی صورتحال کے دوران غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ مخدوش اور خستہ عمارتوں میں رہائش ہرگز نہ رکھیں۔ خستہ عمارتوں اور چھتوں کے گرنے کے واقعات کے باعث زیادہ حادثات رپورٹ ہو رہے ہیں۔ بچوں کا خاص خیال رکھیں اور انہیں نشیبی علاقوں میں جمع پانی کے قریب جانے سے روکا جائے۔ آسمانی بجلی کی گرج چمک کے دوران کھلے مقامات پر ہرگز نہ جائیں۔
ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت
ڈی جی پی ڈی ایم اے نے صوبہ بھر کے ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی ہے کہ وہ الرٹ رہیں۔