1. 9 مئی کی رات امریکی نائب صدر نے بھارتی وزیر اعظم کو پاکستان کی جانب سے بڑے حملے کے حوالے سے خبردار کیا تھا، بھارتی وزیر خارجہ

بھارتی وزیر خارجہ کا انٹرویو

نیو یارک (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے کہا ہے کہ 9 مئی کی رات امریکی نائب صدر نے بھارتی وزیر اعظم کو پاکستان کی جانب سے ایک بڑے حملے کے حوالے سے خبردار کیا۔ امریکی میگزین کو انٹرویو دیتے ہوئے جے شنکر نے کہا کہ جب 9 مئی کی رات امریکی نائب صدر جے ڈی وانس نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی سے بات کی تو اس وقت وہ بھی کمرے میں موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں: برطانوی بادشاہ چارلس پاکستان کا دورہ کرنے کے خواہاں، میاں منشا کا حیران کن بیان سامنے آیا

حملے کا خدشہ

جے شنکر نے بتایا کہ امریکی نائب صدر نے بھارتی وزیر اعظم کو کہا کہ اگر بھارت نے کچھ چیزیں نہ مانیں تو پاکستان بھارت پر بہت بڑا حملہ کرے گا۔ جے شنکر نے مزید کہا کہ نریندر مودی نے امریکی نائب صدر کو جواب دیا کہ اگر پاکستان نے حملہ کیا تو بھارت اس کا جواب دے گا۔ بھارتی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ ’یہ حملے سے پہلے کی بات ہے اور آپ نے دیکھا کہ پاکستان نے اس رات واقعی بڑا حملہ کیا‘۔

پاک بھارت تناؤ

خیال رہے کہ 6 اور 7 مئی کی درمیانی شب بھارت کی جانب سے پاکستانی علاقوں میں متعدد فضائی حملے کیے گئے تاہم پاک فضائیہ کی بروقت جوابی کارروائی کے نتیجے 7 بھارتی طیارے تباہ ہوئے، بعد ازاں بھارت مختلف علاقوں پر ڈرونز اور میزائل حملے بھی کرتا رہا۔ بھارتی جارحیت کے جواب میں پاکستان کی مسلح افواج نے 10 مئی کو آپریشن بنیان المرصوص میں بھارتی فوج کو منہ توڑ جواب دیا تھا۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...