مولانا فضل الرحمان کا پیغام اڈیالہ جیل میں قید بانی پی ٹی آئی تک پہنچ گیا

مولانا فضل الرحمان کا پیغام
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا پیغام اڈیالہ جیل میں قید بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) تک پہنچ گیا۔
یہ بھی پڑھیں: میں تمہیں گولی مار دوں گا، یہ جہاں ملے اسے کوڑے لگائے جائیں” ہاتھ میں رائفل پکڑے مولانا عبدالعزیز نے مفتی قوی کو لال مسجد سے نکال دیا۔
ملاقات اور تبادلہ خیال
گزشتہ روز ملاقات کرنے والی بانی پی ٹی آئی کی بہنوں نے انہیں مولانا فضل الرحمان کا پیغام پہنچایا۔ جیو نیوز کے مطابق بانی پی ٹی آئی کو پیغام دیا گیا کہ مولانا فضل الرحمان سے خیبر پختونخوا میں اِن ہاؤس تبدیلی کے لیے رابطہ کیا گیا تاہم انہوں نے منع کردیا۔
تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے معلومات
پاکستان تحریک انصاف کو مولانا فضل الرحمان نے کے پی حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد کا حصہ نہ بننے کا یقین دلا دیا۔