دریائے ہرو میں ڈوبتے چرواہے کو بچا لیا گیا، وزیراعلیٰ کی انتظامیہ اور ریسکیو ٹیم کو شاباش، آپریشن کی ورچوئل مانیٹرنگ کی

مریم نواز کے حفاظتی اقدامات

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے پیشگی حفاظتی اقدامات کی بدولت دریا میں ڈوبتے شخص کو بچا لیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: ہمارے علاقے میں راجپوتوں کے کچھ دیہات کو حکومت نے جرائم پیشہ قرار دیدیا تھا، چوریاں بہت ہوتی تھیں، مویشیوں کی چوری عام تھی۔

ہنگامی صورتحال

اٹک کے نواحی علاقے ماڑی کنجور کے قریب دریائے ہرو میں چرواہا اچانک آنے والے سیلابی ریلے کی لپیٹ میں آگیا۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو1122 کی تیار ٹیم فوراً ماڑی کنجور میں دریا ہرو پہنچ گئی۔ ریسکیو1122 ایمرجنسی سروس کے ماہراور مشتاق ریسکیورز نے فوری امدادی کارروائی کا آغاز کردیا۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت نے دو درجن سے زائد ایئرپورٹس پر پروازیں معطل کر دیں

نجات کی کارروائی

ریسکیورز نے سینکڑوں فٹ نیچے جا کر مدد کے منتظر چرواہے کو دریا سے بحفاظت نکال لیا۔ ریسکیو ٹیم نے 45 سالہ شہری کو دریائے ہرو کے سیلابی ریلے سے نکال کر محفوظ مقام پر منتقل کیا۔ متاثرہ شخص نے وزیراعلیٰ مریم نواز اور ریسکیورز کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ’’اللہ تعالیٰ نے نئی زندگی دی‘‘

یہ بھی پڑھیں: وفاقی اور صوبائی قانون ساز اداروں پر مشتمل تنظیم بنانے کی تجویز آ گئی

صوبائی انتظامیہ کی تیاری

یہ امر قابل ذکر ہے کہ وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر صوبہ بھر میں کمشنر، ڈپٹی کمشنر اور ریسکیو ٹیم کو مون سون کے آغاز پر ہی الرٹ کردیا گیا۔ انتظامیہ اور ریسکیو ٹیموں کے متحرک اور الرٹ ہونے کی وجہ سے ضلع اٹک کے نواحی علاقے ماڑی کنجور میں بروقت کارروائی سے انسانی جان بچائی جاسکی۔

وزیراعلیٰ کا اظہار تشکر

وزیراعلیٰ مریم نواز نے اٹک کے انتظامیہ اور ریسکیو ٹیم کو شاباش دی۔ وزیراعلیٰ نے خود ریسکیو آپریشن کی ورچوئل مانیٹرنگ کی۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...