قومی بچت سکیموں پر شرح منافع میں کمی کر دی گئی
قومی بچت اسکیموں پر منافع کا نیا اعلان
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی بچت اسکیموں پر شرح منافع میں کمی کردی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: سائیکل کو اپنا کر صحت اور قدرتی ماحول کو بچایا جا سکتا ہے، وزیراعلیٰ مریم نواز
ڈیفنس سیونگ سرٹیفکیٹس
ڈیفنس سیونگ سرٹیفکیٹس پر منافع کی شرح میں 15 بیسز پوائنٹس کی کمی کی گئی ہے، جس کے بعد یہ شرح 11.91 فیصد سے گھٹ کر 11.76 فیصد ہوگئی۔
یہ بھی پڑھیں: یوم عاشورہ پر موسلادھار بارش متوقع، پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری
اسپیشل سیونگ سرٹیفکیٹس
تفصیلات کے مطابق اسپیشل سیونگ سرٹیفکیٹس پر منافع کی شرح میں 30 بیسز پوائنٹس کی کمی کے بعد یہ 10.90 سے کم ہو کر 10.60 فیصد پر آگئی۔
یہ بھی پڑھیں: توانائی کے شعبے میں نیا انقلاب، الیکٹرک بیٹریوں کی قیمتیں گر گئیں
اسلامک سیونگ اکاؤنٹ
اسلامک سیونگ اکاؤنٹ میں منافع کی شرح میں 59 بیسز پوائنٹس کی کمی کے بعد یہ 9.75 فیصد ہوگئی۔
شہدا فیملی ویلفیئر اکاؤنٹ
شہدا فیملی ویلفیئر اکاؤنٹ پر منافع 24 بیسز پوائنٹس کم کرکے 13.20 فیصد کردیا گیا۔








