جنوبی افریقہ کے ایئر چیف کی چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا سے ملاقات

ملاقات کی تفصیلات
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)جنوبی افریقہ کی ایئر فورس کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل وائز مین سیمو مبامبو نے جوائنٹ سٹاف ہیڈکوارٹرز راولپنڈی میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا سے ملاقات کی۔
یہ بھی پڑھیں: حوثیوں پر حملوں میں امریکہ کے ساتھ برطانیہ بھی شامل ہوگیا، کارروائی میں بڑا نقصان کردیا
باہم دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات کے دوران دوطرفہ دلچسپی کے امور، دفاعی تعاون اور فوجی روابط کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں معزز شخصیات نے افواج کے درمیان تعاون کو مزید وسعت دینے کے لیے عملی اقدامات پر گفتگو کی، جبکہ عالمی و علاقائی جغرافیائی سیاسی منظرنامے پر بھی خیالات کا تبادلہ کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: ملک بھر کے بجلی صارفین کے لیے بڑی خوشخبری، اربوں روپے کا ریلیف ملنے کا امکان
خطے کی سیکیورٹی صورتحال
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی نے جنوبی افریقی مہمان کو خطے کی سیکیورٹی صورتحال پر پاکستان کا مؤقف پیش کیا اور خطے میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کی کوششوں کو اجاگر کیا۔
یہ بھی پڑھیں: کامن ویلتھ پاورلفٹنگ چیمپئن شپ میں نوح دستگیر بٹ نے گولڈ میڈلز جیت لیے
مہمان کی پذیرائی
دورے پر آئے لیفٹیننٹ جنرل وائز مین سیمو مبامبو نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ان کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
گارڈ آف آنر
ملاقات سے قبل جوائنٹ اسٹاف ہیڈکوارٹرز آمد پر معزز مہمان کو تینوں افواج کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔