ایئرانڈیا کے ایک اور طیارے کو فنی خرابی کے باعث بیچ سفر میں روک دیا گیا

نئی ایئرانڈیا کی پرواز میں فنی خرابی
نئی دہلی (ویب ڈیسک) بھارتی ایئر لائن ایئرانڈیا کے ایک اور طیارے کو فنی خرابی کے باعث بیچ سفر کے دوران ویانا میں روک کر مسافروں کو اتار دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: غنیٰ علی نے کم عمر میں جلد شادی کو کیوں ترجیح دی؟
پرواز اے آئی 103 کا مختصر قیام
سماء ٹی وی کے مطابق ایئرانڈیا کی دہلی سے واشنگٹن ڈی سی جانےوالی پرواز (اے آئی 103) سفر کے دوران مختصر قیام کےلیے ویانا میں رکی تاکہ اس کی مینٹیننس کو چیک کیا جائے، تاہم جہاز کو چیک کرنے کے بعد اس فلائٹ کا آگے کا سفر منسوخ کر دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: سیالکوٹ میں سیلاب سے ایئر پورٹ بھی زیر آب آ گیا، فلائٹ آپریشن معطل
اہم مینٹیننس کا کام
ایئرلائن کے ترجمان نے بتایا کہ دہلی سے واشنگٹن ڈی سی جانے والی پرواز (اے آئی 103) ایندھن بھرنے کے لیے ویانا میں رکی تھی۔ طیارے کی جانچ کے دوران پتا چلا کہ جہاز میں مینٹیننس کا اہم کام ہونا باقی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بہن کو بھائی سے جائیداد میں حصہ دلوانے کیلئے ہندو جج نے قرآن اٹھا لیا
متاثرہ مسافروں کے لیے متبادل انتظامات
متاثرہ مسافروں کو دہلی کے لیے متبادل پروازوں پر دوبارہ بک کرایا گیا ہے یا ان کی ترجیحات کی بنیاد پر مکمل رقم کی واپسی کی پیشکش کی گئی ہے۔
ایوی ایشن ادارے کی تحقیقات
خیال رہے کہ ایئرانڈیا اس وقت ایوی ایشن کے نگراں ادارے کے ریڈار پر ہے۔