عدم اعتماد ہمارا حق، جب نمبر پورے ہوں گے تو تحریک بھی لائیں گے : گورنر کے پی کے

گورنر خیبرپختونخوا کی گفتگو
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ اپوزیشن کے پاس نمبرز پورے ہوں تو عدم اعتماد لاتی ہے، ماضی میں ہم نے ایک وزیراعظم کو عدم اعتماد پر گھر بھیجا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بِٹ کوائن مائننگ اور اے آئی کو بجلی فراہمی پر آئی ایم ایف کا اظہار تشویش، حکومت سے وضاحت طلب
اپوزیشن کی طاقت
گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے سماء نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 52 سے 54 اپوزیشن ممبران کے پی اسمبلی میں ہیں، عدم اعتماد کے لیے 25 سے 30 نمبر مزید چاہئیں گے۔ ایک نمبر بھی زیادہ ہو تو جمہوری حق ہے کہ عدم اعتماد لائیں، جب نمبر پورا ہوگا تو عدم اعتماد کی تحریک بھی لے کر آئیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی سیاسی جماعت ہے جس کے اندر اختلاف رائے پایا جانا کوئی نئی بات نہیں:شبلی فراز
موجودہ سیاسی صورتحال
فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ ہم نے اس حوالے سے کوئی ڈائیلاگ نہیں کیا۔ پی ٹی آئی کی حکومت گر گئی تو فائدہ بہت ہوگا، لوگوں کے لیے یوم نجات ہوگا۔ کے پی میں کرپشن کا معاملہ سامنے آیا، گندم اور چینی کا اسکینڈل بھی ہے۔ ابھی عدم اعتماد کے حوالے سے ہمارا کوئی پروگرام نہیں ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ہر طالبعلم کے ہاتھ میں لیپ ٹاپ، ہر گاؤں میں انٹرنیٹ اور ہر ادارے میں ای فائلنگ سسٹم مشن ہے: وزیر اعلیٰ مریم نواز
سیاسی چالیں اور مشکلات
پی ٹی آئی والوں کو سیاسی دشمنوں کی ضرورت نہیں، یہ خود ہی ایک دوسرے کے لیے کافی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ کہا گیا کہ ملاقات کے بغیر بجٹ پاس نہیں ہوگا۔ اگلے دن کہہ دیا میرے خلاف سازش ہو رہی ہے۔ اگر بجٹ پاس نہ ہوتا تو صوبے میں معاشی ایمرجنسی لگتی۔ وزیراعلیٰ ڈائیلاگ مان لیتے ہیں مگر کر نہیں سکتے۔ انہیں پشاور سے اسلام آباد آتے ہوئے 5 سے 6 دن لگتے ہیں، لیکن واپسی کا راستہ 5 سے 6 گھنٹے میں دکھا دیا جاتا ہے۔
معاملات کی پیچیدگیاں
ان کا مزید کہنا تھا کہ کیا عدم اعتماد کے حوالے سے بات کرنا بھی گناہ ہے؟ علیمہ خان کہہ رہی ہیں، مائنس ون ہو چکا ہے، یہ تو بہت پہلے ہوا تھا۔ پشاور میں 2017 سے ایک اسٹیڈیم ابھی تک بن رہا ہے، بس نام تبدیل کیا گیا ہے۔