واشنگٹن: امریکی صدر سے سعودی وزیر دفاع کی ملاقات، ایران کی صورتحال پر گفتگو
سعودی وزیر دفاع کی ٹرمپ سے ملاقات
واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے جمعرات کو وائٹ ہاؤس میں سعودی عرب کے وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان نے ملاقات کی ہے، جس میں ایران کی صورتحال اور خطے کے دیگر امور پر گفتگو کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: جنگ مسلط کرنے کی کسی بھی کوشش کا یقینی اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا:آرمی چیف کی زیرِ صدارت کور کمانڈرز کانفرنس میں فیصلہ
ملاقات کی اہمیت
ڈان نیوز کے مطابق امریکی ویب سائٹ ’ایگزی اوس‘ نے ملاقات سے باخبر ایک ذریعے کے حوالے سے بتایا ہے کہ اس ملاقات کی اہمیت اس لیے ہے کہ سعودی عرب خطے میں ایران اور اسرائیل کے درمیان 12 روزہ جنگ کے بعد کشیدگی کو کم کرنا چاہتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاک، افغان کشیدگی؛ چین نے خطے میں امن کے لیے بڑی پیشکش کر دی
اسرائیلی وزیر اعظم کی متوقع ملاقات
یہ بات چیت اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کی ٹرمپ سے وائٹ ہاؤس میں پیر کو متوقع ملاقات سے پہلے ہوئی ہے، ٹرمپ انتظامیہ آنے والے مہینوں میں سعودی عرب اور اسرائیل کے درمیان ایک تاریخی امن معاہدہ کروانے کے لیے پرعزم ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب سیلابی صورتحال، محکمہ اسکول ایجوکیشن نے اسکولز میں چھٹیوں کا اختیار متعلقہ اضلاع کی انتظامیہ کو دے دیا
مزید رابطے
ٹرمپ سے ملاقات کے بعد سعودی وزیر دفاع نے ایران کی مسلح افواج کے چیف آف جنرل سٹاف میجر جنرل عبدالرحیم موسوی سے فون پر گفتگو کی۔ شہزادہ خالد بن سلمان نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ ’ہم نے خطے میں پیش رفت اور امن و استحکام برقرار رکھنے کی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا‘۔
یہ بھی پڑھیں: گھر بنانے والوں کے لیے خوشخبری، ٹائلز، سینٹری پر حیرت انگیز ڈسکاؤنٹ آفر فیصل سنز نے متعارف کروا دی
سٹیو وٹکوف کی ملاقات کا اعلان
خالد بن سلمان نے وائٹ ہاؤس کے ایلچی سٹیو وٹکوف اور امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ سے بھی ملاقات کی۔ ٹرمپ اور سعودی وزیر دفاع کی ملاقات کی خبر سب سے پہلے فاکس نیوز نے دی تھی، وائٹ ہاؤس نے جمعرات کی شام تک ایگزی اوس کی جانب سے تبصرے کی درخواست کا جواب نہیں دیا۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی؛ سی ویو کے قریب دو بچوں سمیت 3 افراد کے ڈوبنے کے واقعہ کی ابتدائی معلومات سامنے آ گئیں
پس منظر کی صورت حال
ایگزی اوس نے جمعرات کو رپورٹ کیا کہ سٹیو وٹکوف آئندہ ہفتے ناروے کے دارالحکومت اوسلو میں ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے ملاقات کریں گے تاکہ جوہری مذاکرات دوبارہ شروع کیے جا سکیں۔
ایران کے ساتھ مذاکرات کا امکان
ایرانی وزارتِ خارجہ کے مطابق عباس عراقچی نے جمعرات کو ناروے کے وزیر خارجہ ایسپن آئڈے سے ٹیلیفونک گفتگو کی، جس میں خطے میں کشیدگی کم کرنے کی کوششوں پر بات ہوئی۔ صدر ٹرمپ نے جمعرات کو صحافیوں کو بتایا کہ ایران امریکہ سے بات کرنا چاہتا ہے اور اب وقت آ گیا ہے کہ وہ ایسا کریں۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ ایران کو نقصان نہیں پہنچانا چاہتا، مجھے معلوم ہے کہ وہ ملاقات چاہتے ہیں، اور اگر ضرورت پڑی تو میں یہ ملاقات کروں گا۔








